رسائی کے لنکس

روہنگیا کی وطن واپسی کے لیے برما کو سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا: پومپیو


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کے روز واشنگٹن میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن سے ملاقات کی، جس دوران معاشی، سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔

محکمہٴ خارجہ کے ترجمان نے ایک اخباری بیان میں بتایا ہے کہ پومپیو نے برما سے آئے ہوئے 10 لاکھ روہنگیائی مہاجرین کو ملک میں پناہ دینے پر بنگلہ دیش کی فراخ دلی کو سراہا۔

ساتھ ہی اُنھوں نے اس بات کو اجاگر کیا آیا مہاجرین کی حمایت میں اضافہ کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کس طرح کام جاری رکھا جاسکتا ہے، جب کہ برما کی صورت حال اور اصل اسباب پر دھیان مبذول رکھنے کو اہمیت دی جا سکے۔

وزیر خارجہ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ روہنگیا مہاجرین کے بحران کا حل برما کو ہی تلاش کرنا ہوگا، جس کے لیے مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے عمل کے لیے درکار شرائط پوری کرنا لازمی امر ہے۔

پومپیو نے بنگلہ دیش میں بہتر حکمرانی، شفافیت اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا، ایسے میں جب بنگلہ دیش ’انڈو پیسیفک‘ خطے میں ایک کلیدی پارٹنر کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG