رسائی کے لنکس

پوپ فرانسس کا روسی مسیحی پیشوا سے ملاقات کے بعد میکسیکو کا دورہ


میکسیکو صدر اینریکے پینیا نیئتو اور ان کی اہلیہ انجلیکا رویرا نے پوپ کا استقبال کیا۔
میکسیکو صدر اینریکے پینیا نیئتو اور ان کی اہلیہ انجلیکا رویرا نے پوپ کا استقبال کیا۔

میکسیکو آمد سے قبل پوپ نے روسی آرتھوڈاکس چرچ کے سربراہ کے ساتھ مذہبی اتحاد کے ایک تاریخی مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس جمعہ کو میکسیکو پہنچے جہاں ہزاروں افراد نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ یہ پوپ کا اس کیتھولک اکثریتی ملک کا پہلا دورہ ہے۔

ان کا استقبال میکسیکو کے صدر اینریک پینیا نیئتو اور ان کی اہلیہ انجلیکا رویرا نے روایتی رقص اور پوپ کے مداحوں کے ایک بڑے مجمعے کے ساتھ کیا۔

میکسیکو آمد سے قبل پوپ نے روسی آرتھوڈاکس چرچ کے سربراہ کے ساتھ مذہبی اتحاد کے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

اس تاریخی ملاقات کا مقصد مسیحیت کی مشرقی اور مغربی شاخوں کے درمیان ایک ہزار سال پرانی خلیج کو پر کرنا تھا۔

رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس اور پیٹرآرک کیریل ہوانا کے ہوزے مارٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو گھنٹے طویل ملاقات سے قبل ایک دوسرے سے تین مرتبہ بغل گیر ہوئے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ’’ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری ملاقات دوباہ اتحاد قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہو جو خدا چاہتا ہے۔‘‘

کیریل کیوبا کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں پورپ فرانسس نے میکسیکو کے راستے میں ہوانا میں مختصر قیام کیا۔

مسیحیت کی یہ دو شاخیں 1054 میں مذہبی عقائد اور پوپ کے اختیارات سے متعلق اختلافات پر ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئی تھیں۔

روسی چرچ نے کیتھولک رہنماؤں پر سابق سوویت یونین اور اس بلاک میں شامل دیگر ممالک کے مسیحیوں کا مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

مگر چرچ حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں کیتھولک اور آرتھوڈوکس مسیحیوں پر ظلم و ستم دونوں مسیحی شاخوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔

اس سے قبل دیگر پوپ حضرات استنبول میں مشرقی آرتھوڈوکس چرچ کے پیشواؤں سے ملاقات کر چکے ہیں مگر ان میں ماسکو کے پیٹرآرک شامل نہیں تھے جو دنیا کے آرتھوڈوکس چرچز میں سب سے زیادہ اثرورسوخ رکھتے ہیں۔

کیتھولک پوپ دنیا کے لگ بھگ ایک ارب کیتھولک پیروکاروں کے مذہبی رہنما ہیں۔

دوسری جانب دنیا کے 25 کروڑ آرتھوڈوکس مسیحیوں میں سے 16 کروڑ 50 لاکھ روسی آرتھوڈوکس چرچ میں شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG