رسائی کے لنکس

پوپ کا دورہٴ امریکہ، بیشتر خطاب ہسپانوی زبان میں ہوں گے


وٹیکن کے ایک ترجمان نے ایسو سی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ چونکہ پوپ کا آبائی وطن ارجنٹینا ہے، اس لیے وہ ہسپانوی میں بولنا سہل محسوس محسوس کرتے ہیں۔

پوپ فرینسس آئندہ ہفتے امریکہ کا سہ روزہ دورہ کریں گے۔ اُن کی 18 میں سے صرف چار تقاریر انگریزی میں ہوں گی۔

وٹیکن کے ایک ترجمان نے ایسو سی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ چونکہ پوپ کا آبائی وطن ارجنٹینا ہے، اس لیے وہ ہسپانوی میں بولنا سہل محسوس محسوس کرتے ہیں، حالانکہ اعلیٰ ترین رومن کیتھولک پادری کو جرمن اور اطالوی زبانوں پر بھی عبور حاصل ہے۔

وائٹ ہاؤس اور کانگریس میں پوپ کے کلمات انگریزی میں ہوں گے۔

امریکہ کے پہلے دورے پر، 78 برس کے پوپ فرینسس کی بہت ساری مصروفیات طے ہیں۔ کیوبا کے دورے کے بعد، 22 ستمبر کو اُن کی واشنگٹن آمد ہوگی۔

یہاں سے وہ نیویارک جائیں گے، جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور فلاڈیلفیا میں ’خاندانوں کے عالمی اجتماع‘ سے خطاب کریں گے۔ وہ 27 ستمبر کو روم روانہ ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG