رسائی کے لنکس

پرتگال نے فٹبال یورو کپ 2016 جیت لیا


پیرس میں کھیلے گئے فائنل میچ میں مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نا کر سکی جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا۔

فٹبال کے ایک بڑے مقابلے ’یورو کپ 2016‘ کے فائنل میں پرتگال کی ٹیم نے میزبان فرانس کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

میچ کا واحد گول اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں پرتگال کے کھلاڑی سیڈر نے کیا۔

پیرس میں کھیلے گئے فائنل میچ میں مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نا کر سکی جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا۔

میزبان ٹیم فرانس نے میچ کے ابتدا میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور پرتگال کے خلاف گول کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن اُسے کامیابی نا ملی۔

پرتگال کی طرف سے بھی فرانس کے خلاف گول کرنے کی کوششیں جاری رہیں، لیکن مقررہ وقت میں پرتگال کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔

پرتگال کے اہم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو جن پر پرتگال کے شائقین کی نظریں لگی ہوئی تھیں وہ میچ کے پہلے پانچ ہی منٹ میں زخمی ہو گئے تاہم اُنھوں نے کھیل جاری رکھنے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا نا کر سکے اور اُنھیں تکلیف کے باعث گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

اپنے معروف کھلاڑی کے بغیر بھی پرتگال کی ٹیم نے میچ کے بقیہ حصے میں اچھا کھیل جاری رکھا۔

یورو کپ میں کامیابی کے بعد پرتگال کے شائقین کی خوشی دیدنی تھی۔

XS
SM
MD
LG