رسائی کے لنکس

کراچی میں عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے منظر، رونقیں دوبالا

بقر عید کی آمد کے ساتھ ہی کچھ نئے پرانے کاروبار بھی چمک اٹھے ہیں۔ جیسے چھریوں کی دکانیں، ان پر دھار لگانے والے کاریگروں، سجاوٹ کا سامان، جست کی انگیٹھیاں، کوئلے، لکڑی کی مڈڈیاں، گھنگھرو اور کباب کی سیکھوں کے کاروبار سے جڑے لوگوں کی مصروفیت بڑھ گئی ہے

کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا اِن دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا۔

دن اور رات کا کوئی پہر ایسا نہیں ہوتا جب منڈی سے لیکر سہراب گوٹھ تک اور سہراب گوٹھ سے لیکر شہر کے دیگر علاقوں اور شاہراوٴں تک جانوروں سے لدی ان گنت سوزوکیوں اور ٹرکوں سے ٹریفک بلاکا جام نہ ہو۔ منتوں کا سفر کئی کئی گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے۔

شہر کا کوئی گلی کوچہ ایسا نہیں جہاں گائے اور بکرے نہ بندھیں ہوں۔ جگہ جگہ گھانس، چارے، چوکر، کٹی، بھوسے اور جنتر کی عارضی دکانیں لگی ہیں۔ مختلف دکانوں پر جانوروں کو سجانے کا سامان بک رہا ہے۔ ہار، مصنوعی پھول، چمڑے کی نکیل، سجاوٹ والے گلے کے پٹے اور نجانے کیا کیا کچھ۔

بقرعید کی آمد کے ساتھ ہی کچھ نئے پرانے کاروبار بھی چمک اٹھے ہیں۔ جیسے چھریوں کی دکانیں، ان پر دھار لگانے والے کاریگروں، سجاوٹ کا سامان، جست کی انگیٹھیاں، کوئلے، لکڑی کی مڈڈیاں، گھنگھرو اور کباب کی سیکھوں کے کاروبار سے جڑے لوگوں کی مصروفیت بڑھ گئی ہے۔

کراچی: عیدالاضحیٰ کی تیاریاں زوروں پہ

جانوروں کی قربانی کرنے کی غرض سے ایک خریدار چھریاں خرید رہا ہے
1/14 جانوروں کی قربانی کرنے کی غرض سے ایک خریدار چھریاں خرید رہا ہے
کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا
کباب کی سیخوں کی خریداری کرتے ہوئے ایک بزرگ
2/14 کباب کی سیخوں کی خریداری کرتے ہوئے ایک بزرگ
کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا
گائے اور بکروں کو سجانے کے لئے مصنوعی پھول اور ہار سمیت دیگر چیزیں
3/14 گائے اور بکروں کو سجانے کے لئے مصنوعی پھول اور ہار سمیت دیگر چیزیں
کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا
ایک اسٹال پر چھریاں اور بغدے فروخت کے لئے رکھے ہوئے ہیں
4/14 ایک اسٹال پر چھریاں اور بغدے فروخت کے لئے رکھے ہوئے ہیں
کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا
کراچی کے ایک کارخانے میں چھریوں پر دھار لگائی جا رہی ہے
5/14 کراچی کے ایک کارخانے میں چھریوں پر دھار لگائی جا رہی ہے
کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا
اکثر افراد گائے کے پاؤں میں گمنگھرو باندھتے ہیں
6/14 اکثر افراد گائے کے پاؤں میں گمنگھرو باندھتے ہیں
کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا
تصویر میں گائے کو سجانے کا مختلف لوازمات نظر آ رہا ہے
7/14 تصویر میں گائے کو سجانے کا مختلف لوازمات نظر آ رہا ہے
کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا
گائے کے منہ اور گلے پر باندھا جانے والا پٹہ
8/14 گائے کے منہ اور گلے پر باندھا جانے والا پٹہ
کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا
کباب بنانے کے لئے استعمال ہونے والی سیخوں کی فروخت
9/14 کباب بنانے کے لئے استعمال ہونے والی سیخوں کی فروخت
کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا
چھریوں کی خریداری کا ایک اور منظر
10/14 چھریوں کی خریداری کا ایک اور منظر
کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا
قربانی کا گوشت کاٹنے اور ہڈیاں چھوٹی کرنے کے لیے استعمال ہونے والی لکڑی کی مڈیاں
11/14 قربانی کا گوشت کاٹنے اور ہڈیاں چھوٹی کرنے کے لیے استعمال ہونے والی لکڑی کی مڈیاں
کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا
کٹی کاٹنے کی مشین جو پہلے ’مینوئل‘ ہوا کرتی تھی، اب بجلی سے چلتی ہے
12/14 کٹی کاٹنے کی مشین جو پہلے ’مینوئل‘ ہوا کرتی تھی، اب بجلی سے چلتی ہے
کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا
سیخ کباب بنانے کے انگیٹھیاں خریدتے لوگ
13/14 سیخ کباب بنانے کے انگیٹھیاں خریدتے لوگ
کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا
جنتر اور لوسن کی فروخت
14/14 جنتر اور لوسن کی فروخت
کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا
Previous slide
Next slide

شام ہوتی نہیں کہ گلیوں میں بچے جانوروں کو ٹہلانے اور ریس لگانے کے لئے نکل پڑتے ہیں۔ گلیوں میں اور شامیانوں کے نیچے بندھے جانوروں کی ساری ساری رات دیکھ بھال اور رت جگوں کا سماع۔۔دیدنی ہے۔

جنرل اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحوں کو الماریوں اور درازوں سے باہر نکال کرنئے اور دلکش اسٹائل میں سجادیا گیا ہے تاکہ گاہک کو دور سے ہی مصالحوں کی خریداری پر راغب کیا جاسکے۔ سیل بڑھانے کے لئے ’بائے ون گیٹ ون فری‘ جیسی اسکیمیں شروع ہیں۔

بیکریوں کے باہر بکرے کی ران راسٹ کرانے کے بینرز لگے ہیں۔ لوگوں کو قصابوں سے ’اپائنٹمنٹ‘ نہیں مل رہا۔ گوشت رکھنے کے لئے چٹائیوں کی دکانوں پر بھی خریداروں کا رش ہے ۔ٹوکریاں اور شاپنگ بیگز کے بھی دام اور ڈیمانڈ بڑھ چکی ہے۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG