رسائی کے لنکس

logo-print

صدر اوباما کی مسلمانوں کو حج اور عید کی مبارک باد


صدر اوباما کے بقول حج ہمارے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ قبیلے، ذات، مسلک، نسل اور مذہب سے قطعِ نظر تمام انسان برابر ہیں۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی اور حج کی ادائیگی کرنے والوں حج کی مبارک باد دی ہے۔

جمعے کو 'وہائٹ ہاؤس' کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں صدر نے کہا ہے کہ وہ اپنی اور اپنی اہلیہ مشیل اوباما کی جانب سے امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کے تہوار اور حاجیوں کو حج کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ان لاکھوں افراد میں شامل ہے جو حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے مکہ میں جمع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حج کا اجتماع دنیا کے چند بڑے اور متنوع اجتماعات میں سے ہے جس کےلیے تمام مسالک کے مسلمان دنیا بھر سے جمع ہوتے ہیں۔

صدر اوباما کے بقول حج ہمارے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ قبیلے، ذات، مسلک، نسل اور مذہب سے قطعِ نظر تمام انسان برابر ہیں۔

صدر اوباما نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ عید کے موقع پر مسلمان غریب، بھوکے، بیمار، مظلوم اور مشکلات میں گھرے افراد کی مدد کرکے دنیا کے لیے ایک مثال قائم کرتے ہیں۔

اپنے پیغام میں صدر نے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ حاجیوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مختلف عقائد کے لوگوں نے امن کے لیے جو دعائیں کی ہیں، وہ سنی جائیں اور مقبول ہوں۔

XS
SM
MD
LG