رسائی کے لنکس

صدر زرداری کے دو عہدے، دوبارہ نوٹس جاری


صدر آصف علی زرداری (فائل فوٹو)
صدر آصف علی زرداری (فائل فوٹو)

عدالت نے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صدر آئندہ پیشی کے موقع پر اٹارنی جنرل یا وکیل کے ذریعے بینچ کے سامنے اپنی نمائندگی کو یقینی بنائیں

پاکستان کی ایک اعلیٰ عدالت نے صدر آصف علی زرداری کے بیک وقت دو عہدوں سے متعلق توہین عدالت کی درخواستوں پر دوبارہ نوٹس جاری کر تے ہوئے مقدمے کی آئندہ سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے اس سے قبل صدر زرداری کو ایک ہی وقت میں سربراہ مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے عہدوں میں سے کوئی ایک چھوڑنے کے لیے پانچ ستمبر تک کی مہلت دی تھی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ صدر زرداری کے دو عہدے رکھنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔ لیکن بدھ کو جسٹس منصور کے غیر ملکی دورے کے باعث چار ججوں ہی نے اس مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صدر آئندہ پیشی کے موقع پر اٹارنی جنرل یا وکیل کے ذریعے بینچ کے سامنے اپنی نمائندگی کو یقینی بنائیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر صدر مملکت کو عدالت میں دائر درخواست پر کوئی اعتراض ہے تو وہ اس کے بارے میں اپنے وکیل کے ذریعے بینچ کو آگاہ کریں۔

عدالت میں زیر سماعت درخواستوں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود صدر زرداری بدستور اپنے سیاسی عہدے پر بھی کام کر رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG