رسائی کے لنکس

عاصم باجوہ سمیت چار افسران کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی


عاصم باجوہ (فائل فوٹو)
عاصم باجوہ (فائل فوٹو)

لفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو کورکمانڈر گوجرانوالہ، لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی کو کورکمانڈر منگلا اور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو سدرن کمانڈ کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اور وہ بدستور بطور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

فوج کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق دیگر تین میجر جنرلز کو بھی لیفٹننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جن میں میجر جنرل عامر ریاض، میجر جنرل صادق علی اور میجر جنرل عمر فاروق درانی شامل ہیں۔

عاصم باجوہ جون 2012ء سے فوج کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دیتے آ رہے ہیں۔

ترقیوں کے علاوہ اعلیٰ سطح پر تبادلے بھی کیے گئے ہیں اور بیان کے مطابق لفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو کورکمانڈر گوجرانوالہ، لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی کو کورکمانڈر منگلا اور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو سدرن کمانڈ کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین کو اسٹریٹیجک کمانڈ فورس کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG