رسائی کے لنکس

کوئٹہ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹس سے ہرا دیا


پی ایس ایل ایونٹ کےآٹھواں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹ سے ہرا دیا ۔ کوئٹہ کی جانب سے جیت کا سہرا شین واٹسن اور ریلی روسوؤ کے سر ہے ۔

دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 61 اور67 رنز بنائے جبکہ عمر اکمل 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے جن میں واٹسن اور نعمان شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے شارجہ میں جاری آٹھویں میچ میں ’ملتان کے سلطانز‘ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 161 رنز کا ہدف دیا تھا جو کوئٹہ نے محض دو وکٹ کے نقصان پر آسانی سے حاصل کرلیا۔

کوئٹہ کی اننگز کا آغاز واٹسن اور احسن علی نے کیا تاہم کوئٹہ کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب احسن علی صرف نو رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ انہیں محمد عرفان نے نعمان علی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس وقت کوئٹہ کا اسکور 39 رنز تھا جبکہ پانچواں اوور جاری تھا۔

ان کی جگہ ریلی روسوؤ نے لی جبکہ شین واٹسن بھی کریز پر موجود تھے۔

آٹھ اوورز کے اختتام تک واٹسن 52 اور ریلی روسوؤ 12رنز بناچکے تھے۔ ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 80 رنز تھا۔

اگلے دو اوور میں 9 کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور تھا 89 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ۔ شین واٹسن 58 اور ریلی روسوؤ 16پر کھیل رہے تھے۔

کوئٹہ کو آج کے میچ کا سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جبکہ واٹسن 61 رنز پر آؤٹ گئے جبکہ ٹیم کا اسکور 95 تھا۔ ان کی وکٹ شاہد آفریدی نے لی۔

واٹسن کے بعد عمر اکمل آئے جبکہ اس وقت تھا ریلی 25 رنز پر کھیل رہے تھے۔ عمر اکمل نے صرف ایک رن بنایا تھا جبکہ 12 کا کھیل ہوچکا ہے۔

پندرہ اوورز کے اختتام پر کوئٹہ کا اسکور دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 127 رنز تھا۔ عمر اکمل 5 اور ریلی روسوؤ 45 رنز پر کھیل رہے تھے۔

سترہویں اوورز میں میچ کی پوزیشن واضح اور کوئٹہ کی فتح یقینی ہوگئی تھی۔ ریلی اس دوران 59رنز بناچکے تھے جبکہ عمر اکمل کے 14 رنز تھا۔ مجموعی اسکور دو اوورز کے نقصان پر 150 رنز تھا اور کوئٹہ کو تین اوورز میں صرف 11 رنز بنانا تھے۔

ملتان کی جانب سے کوئٹہ کے خلاف علی شفیق، نعمان علی، کرسچین، آندرے رسل اور شاہد آفریدی نے بالنگ کی۔ محمد عرفان اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ لیا جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

ملتان سلطان 160 رنز بناکر آؤٹ
ملتان سلطان، شعیب ملک کے 53، ونسے کے 28، شان مسعود، کرسچین اور رسل کے 18، 18 رنز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 161 رنز کاہدف دینے میں کامیاب ہوگئے ۔

کوئٹہ نے پی ایس ایل کے آٹھویں اور شارجہ میں شروع ہونے والے ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں بدھ کی رات ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کی ۔ یاد رہے کہ حالیہ سیزن میں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور جیمس ونسے نے کیا ۔ دونوں نے کریز پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور ابتدائی اوورز میں ہی بہت تیزی کے ساتھ 50 رنزبنالئے لیکن جیسے ہی اسکور 34 رنز پرپہنچا ونسے جو 28 رنز پر کھیل رہے تھے وہ محمد نواز کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

ابھی کچھ ہی گیندوں کا کھیل ہوا تھا اور اسکور 51 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ دوسری وکٹ گر گئی۔ شان جو 18 رنز پر کھیل رہے تھے انہیں سرفراز احمد نے فواد احمد کی گیند پر اسٹمپ کردیا۔

ان کی جگہ ایوان کھیلنے آئے لیکن سرفراز احمد نے 10 رنز کے انفرادی اسکور پر انہیں رن آؤٹ کردیا۔

گیارہویں اوور کے اختتام تک اسکور 75 رنز تھا۔ شعیب ملک گیارہ اور کرسچین 5 رنز بناچکے تھے جبکہ 3 وکٹس آؤٹ ہوچکی تھیں۔

پندرہ اوورز کے اختتام تک ملتان سلطانز 111 رنز بناچکے تھے جن میں 36 شعیب ملک اور 14 رنز کرسچین نے بنائے تھے ۔

شعیب ملک نے جارحانہ بٹنگ کرتے ہوئے باؤنڈریز لگائیں اور کئی بہت اچھے شارٹس کھیلے جبکہ کرسچین نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا۔

16 ویں اوورز کا کھیل ابھی جاری ہی تھا کہ اختتام سے ایک بال پہلے شعیب ملک جو اب تک دو چھکے اور چار چوکے لگا چکے تھے ایک مرتبہ پھر چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈی پر احسن علی کی گیند پر سہیل تنویر کے ہاتھوں 53 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے جبکہ ٹیم کا اسکور 137 رنز تھا۔

ان کی جگہ رسل کھیلنے آئے لیکن اسی دوران کرسچین بھی کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان کا اسکور 18 رنز تھا۔ انہیں محمد عرفان کی بال پر محمد نواز نے کیچ کیا۔ اور یوں کوئٹہ کو پانچ وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ان کی جگہ شاہد آفریدی آئے لیکن سینئر ہونے کے باوجود وہ ذمے داری نبھانہیں سکے اور بغیر رنز کے آؤت ہوگئے۔ یوں آؤٹ ہونا ان کی پرانی یادیں تازہ کرگیا۔

شاہد آفریدی کی وکٹ 146 رنز پر گری تو شکیل انصار کھیلنے آئے۔ اس وقت 19ویں اوور کا کھیل جاری تھا۔ آندرے رسل 9 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ انصار کا کھاتا کھلنا ابھی باقی تھا۔

آخری اوور رسل کی وکٹ بھی لے اڑا اور یوں ملتان سلطان کی ساتویں وکٹ گری۔ رسل نے بھی 18رنز بنائے۔

ان کی جگہ انصار کا ساتھ دینے نعمان آئے لیکن وہ اس وقت دو رنز پر کیچ ہوگئے جب اوور کی صرف ایک ہی بال باقی تھی۔

اس آخری بال کو کھیلنے علی شفیق آئے جو انصار کی طرح ہی بغیر کھاتا کھولے آؤٹ ہوگئے ۔

اس طرح ملتان سلطان سات وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناسکے۔

کوئٹہ کی جانب سے سہیل تنویر ، محمد نواز، فواد احمد نے ایک ۔ ایک جبکہ محمد عرفان اور غلام مدثر نے دو ، دو وکٹیں لیں۔

ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

شین واٹسن، احسن علی، ریلی روسوؤ، عمر اکمل، ڈیوائن اسمتھ، سرفراز احمد، محمد نواز، غلام مدثر، سہیل تنویر ، محمد عرفان جونیئر اور فواد احمد۔

ٹیم ملتان سلطانز
شان مسعود، جیمس ونسے،لاری ایونس، شعیب ملک، ڈین کرسچین، آندر رسل، شاہد آفریدی،شکیل انصار،نعمان علی، علی شفیق اور محمد عرفان۔

پوائنٹس ٹیبل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے،اس نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں جبکہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سےہرایا تھا، یوں اس کے 4 پوائنٹس ہیں۔

ملتان سلطانز نے بھی دو میچ کھیلے ہیں، ایک میچ کراچی کنگز سے 7رنز سے ہارا جبکہ دوسرےمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

XS
SM
MD
LG