رسائی کے لنکس

ملتان سلطانز نے لاہور کو 7 وکٹ سے ہرا دیا


ملتان سلطانز کے کھلاڑی شان مسعود
ملتان سلطانز کے کھلاڑی شان مسعود

ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹس سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے اسے 141 رنز کا ہدف دیا تھا جو ملتان نے مقررہ 20 اوورز سے بھی 47 بال پہلے حاصل کرلیا۔

ملتان کی جانب سے عمر صدیق اور ونسے نے اننگز کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی دو اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنالئے تھے جس میں عمر صدیق کے 13 اور ونسے کے پانچ رنز شامل تھے۔

تیسرے اوور میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی عمر صدیق 20 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ ونسے کے پانچ رنز تھے ۔ عمر صدیق رن آؤٹ ہوئے تو ان کی جگہ شان مسعود کھیلنے آئے۔

چوتھے اوور میں ملتان کا اسکور ایک کھلاڑی کے نقصان پر 40 رنز ہوگیا۔ ونسے چودہ اور شام مسعود 9 رنز پر کھیل رہے تھے۔ پانچویں اوور میں اسکور 60 ہوگیا جس میں شان مسعود کے تیز رفتار 26 رنز شامل تھے۔ جبکہ ونسے 12 رنز رپ کھیل رہے تھے۔

70 کے مجموعی اسکور پر ملتان کی دوسری وکٹ آؤٹ ہوئی۔ ونسے 25 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہوگئے۔ ادھر شان مسعود 26 رنز پر کھیل رہے تھے۔

سات اوورز کے اختتام پر ملتان کے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 90 رنز ہوگئے جن میں سے 38 شان مسعود اور 8 رنز چارلس نے بنائے تھے۔ چارلس ونسے کی جگہ کھیلنے آئے تھے۔

آٹھویں اوور میں ملتان کا اسکور 100 کا ہندسہ عبور کرگیا۔ یوں ملتان کو جیتنے کے لئے صرف 41 رنز اور بنانے تھے جبکہ اس کے 8 کھلاڑی اور 12 اوور باقی تھے۔

شان مسعود اور چارلس نے بہت تیز رفتاری سے اسکور کیا اور دونوں نے کئی باؤنڈریز لگائی لیکن 10 اوورز کے اختتام پر ملتان فتح کے قریب ہوگیا گوکہ اس اوور میں شان مسعود 48 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے لیکن اس وقت تک اسکور 123 رنز ہوچکا تھا اور جیتنے کے لئے 62 بالوں پر صرف 16 رنز بنانا تھے۔

شان کی جگہ شاہد آفریدی کھیلنے آئے جبکہ چارلس 29 رنز پر کھیل رہے تھے۔ 10 اوور کا کھیل مکمل ہوچکا تھا اور اسکور 127 رنز تھا اور صرف تین کھلاڑی آؤٹ تھے۔

12 واں اوور ختم ہوا تو ملتان کو جیت کے لئے صرف ایک رنز درکار تھا جبکہ 48 بالز باقی تھیں۔ شاہد آفریدی اور چارلس کریز پر موجود تھے۔

ملتان سلطانز نے 13 ویں اوور کی تیسری گیند پر ہی 141 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کرلیا۔ شاہد آفریدی تین اور چارلس 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کے 8 وکٹس پر 140 رنز
پاکستان سپر لیگ کے لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان ایونٹ کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح ملتان سلطانز کو یہ میچ جیتنے کے لئے 141 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

میچ کے آغاز پر ملتان سلطان نے ایونٹ کی باقی ٹیموں کی طرح خو د بھی ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کا موقع دیا تھا۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے آج کے میچ سے پوائنٹس ٹیبل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔

لاہور کی جانب سے فخر زمان اور ویسلے نے اننگز کا آغاز کیا جو ابتدائی تین اوور میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ فخر زمان 17 اور ویسلے 4 رنز پر کھیل رہے تھے۔

چار اوور کا کھیل ختم ہوا تو اسکور 26 رنز ہوگیا جس میں فخر کے 22 اور ویسلے کے چار رنز شامل تھے اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا لیکن جیسے ہی پانچویں اوور کی تیسری بال کرائی گئی ویسلے چار ہی رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں کرس گرین نے بولڈ کیا۔

ان کی جگہ سہیل اختر کھیلنے آئے جبکہ اس وقت تک فخرزمان کا اسکور پانچویں اوور کے ختم ہونے تک 23 ہوگیا تھا جبکہ ٹیم کا اسکور ایک کھلاڑی کے نقصان پر 27 رنز تھا۔

دوسری وکٹ کے لئے ملتان کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا کیوں کہ سہیل اختر 39 رنز کے مجموعی اسکور پر صرف دو رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں محمد عباس نے کرسچین کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

آٹھویں اوور کے ختم ہونے تک ٹیم کا مجموعی اسکور دو وکٹ کے نقصان پر 52 رنز تھا جس میں سے 35 رنز فخر زمان نے اور چار رنز حارث سہیل نے بنائے تھے۔

ٹیم کے اسکور میں ابھی چار ہی رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ شاہد آفریدی سات رنز کے اسکور پر حارث سہیل کی وکٹ لے اڑے۔ حارث کی جگہ سعد علی نے لی جبکہ اس دوران فخر زمان 38 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے شروع ہی سے جارحانہ بیٹنگ کا موڈ بنایا ہوا تھا۔ اس دوران انہوں نے چھکے اور چوکے بھی لگائے اور 33 بالوں میں 50 کا ہندسہ عبور کرلیا۔

78 رنز پر لاہور کو چوتھی اور اپنی قیمتی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑے۔ شاہد آفریدی نے 33 بالوں پر 53 رنز اسکور کرنے والے فخر زمان کو شان مسعود کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔

اب کریز پر وائزے اور سعد علی کھڑے تھے۔ بارہ اوور تک ٹیم کا اسکور 79 رنز اور ان کا اپنا اسکور چار رنز ہوگیا تھا۔

14 واں اوور ختم ہوا تو اسکور چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 88 رنز تھا۔ وائزے 6 اور سعد 7 رنز پر کھیل رہے تھے۔

سعد ابھی آٹھ رنز پر پہنچے ہی تھے کہ محمد عباس نے انہیں بولڈ کردیا۔ ان کے آؤٹ ہونے تک لاہور کا اسکور پانچ وکٹ کے نقصان پر 94 رنز تھا جس میں وائزے کے 12 زنر شامل تھے۔

16 اوورز تک اسکور 111 ہوگیا جبکہ لاہور کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ وائزے 20 اور گنارتنے 8 رنز پر کھیل رہے تھے۔

اٹھارواں اوور شروع ہوا ہی تھا کہ لاہور کی چھٹی وکٹ گر گئی۔ وائزے 30 رنز بناکر محمد عباس کی بال پر کیچ ہوگئے۔ ان کی جگہ حسن علی کھیلنے آئے تو اسکور چھ وکٹ کے نقصان پر 124 رنز تھا۔

19 واں اور سیکنڈ لاسٹ اوور میں گنارتنے 12 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ان کی وکٹ محمد الیاس نے لی جبکہ اگلے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے۔ حسن علی دو رنز پر کھیل رہے تھے۔ مگر شاہین شاہ تین رنز سے آگے نہ بڑھ سکے اور آؤٹ ہوگئے۔ انہیں بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا گیا۔

لاہور کے آٹھ کھلاڑی 140 رنز بناکر مقررہ 20 اوور میں آؤٹ ہوگئے جبکہ حارث اور حسن علی ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے چھ چھ رنز بنائے تھے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے محمد عباس نے تین، شاہد آفریدی نے دو اور محمد الیاس و کرس گرین نے ایک ایک وکٹ لی۔

پوائنٹس ٹیبل
آج شام سات بجے ایونٹ کا 30واں اور دن کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز 10پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز کے میچ جیتنے کی صورت میں وہ دوسری پوزیشن کے لئے میچ کا مجموعی رن ریٹ نہایت اہمیت کا باعث ہوگا ۔ پشاور زلمی کے جیتنے کی صورت میں کراچی کی ٹیم پہلی پوزیشن کی امیدوار کے طور پر سامنے آجائے گی تاہم اس وقت تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 14پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجودہے۔

آج کے دونوں میچ آخری ہیں ، ان کے بعد بدھ سے ’پلے آف ‘ مرحلہ شروع ہوگا۔ ’کوالیفائر ون‘ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان جمعرات 13 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی جبکہ رنر اپ کو ایک اور موقع ملے گا۔جس کے تحت تیسرے اور چوتھے نمبر وں پر آنے والی ٹیموں کے درمیان ایلیمنیٹری میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اتوار کو ہوگا۔

XS
SM
MD
LG