رسائی کے لنکس

پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچ گئی


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (فائل فوٹو)
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (فائل فوٹو)

پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 133 رنز بنائے، لیکن پشاور کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 132 اسکور ہی بنا سکی۔

پاکستان سپر لیگ کرکٹ مقابلوں کے سلسلے میں دبئی میں کھیلے جانے والے ’پلے آف‘ مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پشاور زلمی کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 133 رنز بنائے، لیکن پشاور کی ٹیم بیسویں اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز ہی بنا سکی۔

کوئٹہ کی طرف سے کیون پیٹرسن نے 53 رنز جب کہ سنگاکارا نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور ڈیرن سیمی نے بنایا، اُنھوں نے 38 رنز بنائے۔

اس دلچسپ میچ کے آخری اوور میں پشاور زلمی کو آٹھ رنز دکار تھے لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلر اعزاز چیمہ نے دو گیندوں پر پشاور کے دو کھلاڑی آؤٹ کر دیے، جس کے کھیل کا پانسہ کوئٹہ کے حق میں پلٹ گیا۔

پشاور زلمی کے پاس فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ہے۔

ہفتے کو اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں جو ٹیم کامیاب ہو گی، پشاور زلمی اس سے کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG