رسائی کے لنکس

تحریک انصاف کی نئی مہم ’سندھ جگاؤ، پاکستان بچاؤ ‘


’سندھ جگاؤ، پاکستان بچاؤ‘ مہم کی شروعات کراچی سے 26 اپریل کو ہوگی۔ مہم کے لئے تحریک انصاف کے کارکنان ریلیوں کی شکل میں صوبے کے مختلف شہروں میں جائیں گی

کراچی... پاکستان تحریک انصاف نے ’سندھ جگاوٴ، پاکستان بچاوٴ‘ کے نام سے باقاعدہ ایک مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مہم کے تحت صوبے کے متعدد شہروں میں پارٹی رہنما ریلیاں منعقد کریں گے۔

’سندھ جگاؤ، پاکستان بچاؤ‘ مہم کی شروعات کراچی سے 26 اپریل کو ہوگی۔ مہم کے لئے تحریک انصاف کے کارکنان ریلیوں کی شکل میں صوبے کے مختلف شہروں میں جائیں گی۔

چھبیس اپریل کو تحریک انصاف کا کارواں مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کراچی سے ٹھٹھہ کے راستے سندھ کے دیگر شہروں کے سفر پر روانہ ہوگا۔

ان شہروں میں سجاول، بدین، جامشورو، دادو، میرپورخاص، سانگھڑ، نوابشاہ، قمبر، شہدادکوٹ، سکھر اور گھوٹکی شامل ہیں۔

پارٹی چیئرمین عمران خان بھی سکھر سے اس قافلے میں شامل ہوں گے اور ان کی سربراہی میں قافلہ کموں شہید تک جائے گا۔

’سندھ جگاؤ، پاکستان بچاؤ‘ مہم کا فیصلہ اسلام آباد میں بدھ کو کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے اسلام آباد جا کر عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حلیم عادل نے عمران خان کو سندھ بھر میں جاری انصاف کارواں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

XS
SM
MD
LG