رسائی کے لنکس

گوجرانوالہ میں سیکیورٹی فورسز کا چھاپہ، تین دہشت گرد گرفتار


سمیرا لطیف

صوبہ پنجاب میں جار ی انسداد دہشت گردی آپریشن کے تحت کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں ایک آپریشن کے دوران تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور خودکش جیکٹیں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔ ملزموں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے اور انہیں ایک خفیہ اطلاع پر جی ٹی روڈ پر واقع ماڈل ٹاؤن پارک سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سمیع اللہ، یوسف طارق اور منصور احمد نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی اور وہ شہر کے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ تینوں ملزموں کےمقدمہ درج کرکے تفیش کی جارہی ہے۔

پنجاب کے بڑے شہروں میں خطرناک دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر سجاد نصیر کا کہنا تھا کہ قابل غور بات یہ کہ اس نوعیت کے دہشت گرد کہاں سے ہمارے معاشرے میں داخل ہورہے ہیں ، قانون کے نفاذ کے ذمہ داروں کو اس معاملے پر سنجیدگی سے توجہ دینے اور اس کا سدباب کرنے کی ضرورت ہے ۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG