رسائی کے لنکس

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کر دی


حکومت پنجاب کی جانب سے 11 مئی بروز پیر کے روز سے لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے نجی دفاتر کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پرائیوٹ اداروں کے دفاتر بند رہیں گے۔ پرائیوٹ اداروں کو لاک ڈاؤن میں کسی قسم کی نرمی نہیں دی گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر حافظ قیصر عباس نے بتایا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں دیے گئے کاروباری مراکز (فیکٹریاں اور دوکانیں) ہی کھولے جا سکیں گے، جب کہ کاروباری مراکز (فیکٹریوں اور دوکانوں) کے علاوہ کسی قسم کے دفاتر نہیں کھولے جا سکیں گے۔ ترجمان کے مطابق حکومت نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرائے گی۔​

اس سے قبل ہفتے کو جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن میں پنجاب حکومت نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک اضافہ کر دیا گیا ہے اور حکومت لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرائی گی۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔

سرکاری اعلان کے مطابق، پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ کنسٹرکشن انڈسٹریز جن میں الیکٹرانکس، سٹیل شامل ہیں، انھیں 'ایس او پیز' پر عمل درآمد کے تحت کھولنے کی اجازت ہو گی۔

پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ حجام سیلون، بیوٹی پارلر اور جمنیزیم کھول دیئے گئے ہیں۔ پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کھلیں گی۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام دکانیں بند رہیں گی، جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG