رسائی کے لنکس

فیفا کے خلاف فرد جرم، روسی صدر کی امریکہ پر تنقید


روسی صدر کا بیان بدھ کو ان کے وزیر خارجہ کے جاری کردہ بیان کا ہی تسلسل تھا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’یہ امریکی قوانین کو دیگر ممالک کی حدود میں غیر قانونی طور پر نافذ کرنے کی کوشش ہے‘

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بین الاقوامی فٹبال کی گورننگ باڈی، فیفا پر بدعنوانی کے الزام کے سلسلے میں فرد جرم عائد کرنے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دیگر ممالک تک اپنی حدود کو توسیع دینے کے مترادف ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ امریکہ فیفا کے صدر، سیپ بلتر کے لئے دوبارہ انتخابات سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ووٹنگ جمعہ کو ہونا ہے جس میں بلتر کو اپنی پانچویں مدت کے لئے انتخابات میں مد مقابل ایک امیدوار کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روس 2018ء میں فیفا کے اگلے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا ہے۔

روسی صدر کا بیان بدھ کو ان کے وزیر خارجہ کے جاری کردہ بیان کا ہی تسلسل تھا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’یہ امریکی قوانین کو دیگر ممالک کی حدود میں غیر قانونی طور پر نافذ کرنے کی کوشش ہے‘۔

صدر پیوٹن کے بیان پر فوری امریکی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ 2018ء کے ورلڈ کپ کی میزبانی کا روس کو دیا جانا بھی سویٹزرلینڈ کی تحقیقات کا حصہ ہے کہ جو مبینہ طور پر بدانتظامی اور منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

XS
SM
MD
LG