رسائی کے لنکس

پوٹن نہ دوست ہیں نہ دشمن: ٹرمپ


فائل
فائل

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نہ تو دوست ہیں ناہی دشمن۔ چند ہی دِن بعد دونوں کی ہیلسنکی میں ملاقات ہونے والی ہے۔

برسلز میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران جمعرات کو ایک اخباری کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’وہ ہمارے دشمن نہیں ہیں۔ کیا وہ ہمارے دوست ہیں؟ نہیں۔ میں اُنھیں زیادہ نہیں جانتا۔ لیکن جتنی بار میں اُن سے ملا ہوں، ہماری گفتگو اچھی رہی ہے‘‘۔

ٹرمپ نے کہا کہ پوٹن ’’حریف‘‘ ہیں۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ’’۔۔۔توقع ہے کہ ایک دِن وہ دوست بن جائیں گے، ایسا ہوسکتا ہے۔ لیکن، میں اُنھیں بہت زیادہ نہیں جانتا‘‘۔

دونوں سربراہان پیر کو ہیلسنکی میں ملاقات کرنے والے ہیں، جس کے لیے ٹرمپ کہنا ہے کہ وہ حکمت عملی کے حامل ہتھیاروں کی تخفیف کے معاہدے، درمیانے فاصلے تک مار کرنے والی جوہری فورسز کے معاہدے اور سنہ 2016 میں امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کے معاملے پر آواز اٹھائیں گے۔

ٹرمپ کے بقول، ’’ہم ملاقات کریں گے، باقی باتوں کے علاوہ‘‘۔

XS
SM
MD
LG