رسائی کے لنکس

ٹرمپ، پوٹن ملاقات 16 جولائی کو ہیلسنکی میں ہوگی


فائل
فائل

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اُن کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن 16 جولائی کو ہیلسنکی میں پہلی باضابطہ سربراہی ملاقات کریں گے۔

سربراہ ملاقات کی تصدیق ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے ایک روزہ دورہٴ روس کے بعد سامنے آئی ہے، جس دوران اُنھوں نے اعلیٰ روسی حکام سے ملاقات کی، جن میں پوٹن بھی شامل ہیں، تاکہ چوٹی کی یہ ملاقات طے کی جا سکے۔

بدھ کو ماسکو میں اخباری بریفنگ کے دوران بین الاقوامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، بولٹن نے کہا کہ ’’صدر ٹرمپ نے مجھے کہا ہے کہ میں ماسکو آکر روسی اہلکاروں سے گفت و شنید کروں آیا صدر پوٹن سے اُن کی ملاقات کا امکان ہے‘‘۔

بولٹن نے مزید کہا کہ ’’ہمارے درمیان اختلافات کے باوجود، صدر ٹرمپ اور صدر پوٹن وسیع جہتی مسائل کےتعمیری حل کی تلاش کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ابھی تک کسی نے یہ نہیں کہا کہ یہ درست سوچ نہیں ہے‘‘۔

گذشتہ مارچ میں وائٹ ہاؤس نے اُنھیں قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا تھا۔

مبصرین نے توجہ دلائی ہے کہ بولٹن روس کے ساتھ دوستی کے حوالے سے ایک مختلف نوعیت کے پیغام رساں ہیں۔

بش انتظامیہ کے اِن سابق اہلکار کو ایک مدت سے روس کے معاملے پر سخت گیر خیال کیا جاتا رہا ہے، انتخابات میں مداخلت، ہتھیاروں پر کنٹرول اور دیگر امور کے حوالے سے اُنھیں کریملن کا سخت ترین ناقد سمجھا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG