رسائی کے لنکس

پیوٹن فنلینڈ میں ٹرمپ سے ملاقات کے خواہش مند


آرکٹک فورم
آرکٹک فورم

ٹرمپ نے گذشتہ سال امریکی صدارتی انتخاب پر اثرانداز ہونے کی کسی کوشش میں ملوث ہونے کو مسترد کیا اور روسی مداخلت کے الزامات کو ’’جھوٹ‘‘ اور ’’اشتعال انگیزی‘‘ قرار دیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے خواہاں ہیں۔

آرکٹک فورم سے خطاب کرتے ہوئے، پیوٹن اور فنلینڈ کے صدر سئولی نینستو نے کہا کہ وہ اِس طرح کی ملاقات پر رضامند ہیں، جب کہ نینستو نے کہا کہ اُنھیں اپنے ملک میں سربراہ اجلاس منعقد کراکے خوشی ہوگی۔

پیوٹن نے کہا کہ روس نے واشنگٹن میں کئی دوست پیدا کیے ہیں اور آئندہ کسی مرحلے پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔

اُنھوں نے گذشتہ سال امریکی صدارتی انتخاب پر اثرانداز ہونے کی کسی کوشش میں ملوث ہونے کو مسترد کیا اور روسی مداخلت کے الزامات کو ’’جھوٹ‘‘ اور ’’اشتعال انگیزی‘‘ قرار دیا۔

پیوٹن نے کہا کہ امریکہ میں روسی سفارت کاروں کی جانب کسی قسم کا رابطہ عام رواجی خدمات کا حصہ تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ روس نے طویل عرصہ قبل سائبر سکیورٹی کے لیے مشترکہ کوشش کی تجویز دی تھی۔ تاہم، بقول اُن کے، امریکہ نے اِسے مسترد کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG