رسائی کے لنکس

قصاب کے دفاع کےلیے ممبئی ہائی کورٹ کے دو وکیل مقرر


اجمل عامر قصاب
اجمل عامر قصاب

ممبئی ہائی کورٹ نے منگل کے روز 26نومبر کے ممبئی دھماکوں کے مجرم، اجمل عامر قصاب کے کیس کے دفاع کے لیے دو وکلا کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

امین سولکر سینئر وکیل ہیں جو پچھلے 25سال سے وکالت کے پیشے سے وابستہ ہیں، جب کہ فوجداری مقدمات کی مشہور وکیل فرحانہ شاہ اِس کیس میں سولکر کی مدد کریں گی۔ یہ دونوں وکلا لیگل ایڈ پینل کے اراکین ہیں۔

خیال رہے کہ 22مئی کو قصاب نے ہائی کورٹ سے اردو میں خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی پھانسی کی سزا کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنا چاہتا ہے اور اُسے اپنے کیس کی پیروی کے لیے وکیل درکار ہے۔

امین سولکر کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس، این پٹیل نے منگل کو اُنھیں اِس مقدمے میں نامزد کیے جانے کا باضابطہ اعلان کیا۔

خیال رہے کہ سولکر مہاراشٹر میں فوجداری مقدمات کےمشہوروکیل ہیں اور 1993ء کے ممبئی دھماکے اور 2006ء کے مالے گاؤں دھماکے جیسے کئی مشہور مقدمات میں مبینہ ملزمان کی پیروی کر چکے ہیں، جب کہ فرحانہ شاہ نے 1993ء کے ممبئی کےایک کیس میں بالی وڈ کے ہیرو سنجے دَت کی پیروی کی تھی۔

XS
SM
MD
LG