رسائی کے لنکس

آرمی چیف نے چار دہشت گردوں کے ’ڈیتھ وارنٹ‘ پر دستخط کردیے


فوجی ترجمان کے مطابق، سزائے موت پانے والے دہشت گرد دھماکوں، خود کش حملوں، قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے، جبکہ ان کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کی تھی

پاکستانی فوج کے سربراہ، جنرل راحیل شریف نے چار دہشت گردوں کی سزائے موت کے وارنٹس پر دستخط کردیئے ہیں۔

مقامی میڈیا، جس میں ملک کے تمام بڑے ٹی وی چینلز اور روزنامہ’ڈان‘ ،’ایکسپریس‘ اور ’جنگ‘ شامل ہیں، پاک فوج کے شعبہٴ تعلقات عامہ، ’آئی ایس پی آر‘ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چار دہشت گردوں کو پہلے ہی فوجی عدالت موت کی سزا سنا چکی ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق، سزائے موت پانے والے دہشت گرد دھماکوں، خود کش حملوں ،قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے، جبکہ ان کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کی تھی۔

منگل کو ’آئی ایس پی آر‘ کے ایک جاری بیان میں چاروں دہشت گردوں کے نام بھی بتائے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG