رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: آگ سے متاثرہ علاقوں میں موسلا دھار بارش

حکام کا کہنا ہے کہ بارش سے جنگلات میں لگی آگ مکمل طور پر تو نہیں بجھ پائے گی لیکن اس کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بارش سے جنگلات میں لگی آگ مکمل طور پر تو نہیں بجھ پائے گی لیکن اس کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔

آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے بعد جنگلات میں لگی آگ سے نبرد آزما کارکنوں کی مشکلات میں کمی آئی ہے۔

وکٹوریا، کوئنزلینڈ اور ساؤتھ ویلز کے علاقوں میں ہونے والی بارش پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

البتہ حکام کا کہنا ہے کہ بارش سے جنگلات میں لگی آگ مکمل طور پر تو نہیں بجھ پائے گی لیکن اس کی شدت میں ضرور کمی واقع ہو گی۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اُمید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

نیو ساؤتھ ویلز کے حکام کا کہنا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ کے آگ سے متاثرہ علاقوں میں طوفان باد و باراں اور شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

وکٹوریا، کوئنزلینڈ اور ساؤتھ ویلز کے علاقوں میں ہونے والی بارش پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
وکٹوریا، کوئنزلینڈ اور ساؤتھ ویلز کے علاقوں میں ہونے والی بارش پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

بارش کے باعث آسٹریلیا کے کسان بھی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک کسان سیم وائٹ کا کہنا تھا کہ "یہ شاندار ہے، اس سے ہمارے ڈیمز میں بھی پانی بھر جائے گا جس کی کمی کا ہمیں سامنا ہے۔"

البتہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارش اور طوفان کے باعث کمزور ہونے والی عمارتیں اور درخت گر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جنگلی حیات کا تحفظ بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

بارش کے باعث آسٹریلیا کے شہروں میلبورن، سڈنی اور کینبرا میں جنگلات کی آگ کے باعث پھیلنے والے دھوئیں کی شدت میں بھی کمی آئی ہے۔ البتہ سڈنی اور میلبورن تاحال دُنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارش اور طوفان کے باعث کمزور ہونے والی عمارتیں اور درخت گر سکتے ہیں۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارش اور طوفان کے باعث کمزور ہونے والی عمارتیں اور درخت گر سکتے ہیں۔

آلودگی کی وجہ سے میلبورن میں آسٹریلین اوپن کوالی فائنگ مقابلوں کے علاوہ دیگر کھیل بھی متاثر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں گزشتہ سال ستمبر میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی تھی۔ جس سے لاکھوں ایکڑ اراضی پر مشتمل جنگلات خاکستر جب کہ لاکھوں جانور بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

آگ کے باعث 29 افراد ہلاک اور ڈھائی ہزار سے زائد گھر بھی تباہ ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG