رسائی کے لنکس

’رام لیلا‘ ہٹ ہوگئی، دپیکا کی ہٹ ٹرک بھی مکمل


’یہ جوانی ہے دیوانی‘ اور ’چنائی ایکسپریس‘ کے بعد اب ’رام لیلا‘ میں بھی دپیکا کی ’لیلا‘ نے کمال دکھانا شروع کردیا ہے ۔۔۔

کراچی... دپیکا پڈکون کے عروج پر پہنچے ستاروں نے ایک او ر جیک پاٹ ان کے نام کر ڈالا۔ گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہونے والی سنجے لیلا بنسالی کی فلم ’رام لیلا‘ بھی باکس آفس پر ’کھڑکی توڑ‘ رش لینے میں کامیاب ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی دپیکا نے سپر، ڈوپر ہٹ فلموں کی ہٹ ٹرک مکمل کرلی ہے۔

رواں سال کے گیارہ کے گیارہ مہینے دپیکا کے لئے لکی ثابت ہوئے ہیں۔۔۔کیوں کہ پہلے آئی ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ جس نے آتے ہی تہلکہ مچادیا۔۔پھر ’چنائی ایکسپریس‘ نے کامیاب فلموں کی پچ پر 200 کروڑ سے بھی زیادہ قیمتی۔۔ ایسا چھکا لگایا کہ بال اسٹیڈیم سے بھی باہر نکل گئی۔۔۔

اور۔۔اب ’رام لیلا‘ میں ۔۔ان کی ’لیلا‘ نے ابھی کمال دکھانا شروع کردیا ہے۔۔۔ فلم کو ریلیز ہوئے تین دن ہی ہوئے ہیں اور فلم نے کرلیا ہے پورے ۔۔۔ 25 کروڑ کا بزنس ۔۔۔

یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔۔۔ان کے مقابل کھڑی دوسری ہیروئنوں کے لئے تو یہ ریکارڈ توڑنا بہت ہی بڑا چیلنج بن گیا ہے۔۔

یہ جوانی ۔۔۔‘ کی ’پڑھاکو‘ہیروئن ’نینا‘ ہو یا ’چنائی ایکسپریس‘ کی ساوٴتھ انڈین ۔۔’بن داس ٹائپ کی ’مین اماں‘ ۔۔یاپھر ’رام لیلا‘ کی رومینٹک لیلا۔۔۔ دپیکا نے یہ کردار کچھ ایسی خوبی سے نبھائے ہیں کہ کیااپنے اور کیا پرائے ۔۔۔سب ان ہی کے گن گارہے ہیں۔۔۔

انڈوایشین نیوزسروس کے مطابق ’شری رنگ فلمز‘ کے سارنگ چندک نے تو فوراً ہی کہہ دیا ہے کہ ’دپیکا‘ کی پرفارمنس ۔۔۔’آوٴٹ اسٹینڈنگ‘ ہے بھئی ۔۔آوٴٹ اسٹینڈنگ۔۔۔واہ ۔۔۔ دپیکا آپ کی پرفارمنس لاجواب ہے۔

ملٹی میڈیا کمبائنز کے راجیش تھڈانی بھی دپیکا کی تعریف میں کسی سے پیچھے نہیں رہے ۔۔وہ کہتے ہیں کہ ’رام لیلا‘ کی کامیابی میں دپیکا کا بہت بڑا حصہ ہے۔ وہ باکس آفس پر’شیور شاٹ کامیابی‘ بن کر ابھری ہیں۔۔۔۔یعنی کہ ہر طرح سے کامیاب۔۔۔

ولیم شیکسپئیر کے شہرہ آفاق ’رومیو اینڈ جولیٹ‘ کے دیسی ورژن ’رام لیلا‘ میں سنجے لیلا بنسالی نے دپیکا پڈکون اور رنویرسنگھ کے روپ میں ایک نیا رومینٹک کپل متعارف کرایا ہے۔۔جو ’آیا ۔۔۔چھایا اور چھاتا‘ ہی چلا جارہا ہے۔۔۔

سنہ 2007 میں فرح خان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے دپیکا پڈکون نے جس دھماکہ خیز انداز میں اینٹری دی تھی۔۔۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ وہ اس سفر میں کئی سنگ میل عبور کرچکی ہیں۔۔ ان کی کامیابیوں کا سفر زور و شور سے جاری ہے۔۔۔جبکہ دو اور نئی فلمیں تیاری کے مراحل میں ہیں۔
XS
SM
MD
LG