رسائی کے لنکس

رمضان الکریم کے لیے ٹوئٹر کا نیا ایموجی


رمضان کےحوالے سے صارفین کی مدد کے لیے شامل کیا جانے والا نیا رجحان مسجد اور ہلال پر مبنی ایموجی ہے جو عالمی سطح پر دستیاب ہے

دنیا بھر میں مسلمانوں کےمقدس مہینے رمضان کا آغاز ہوگیا ہے۔ سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کی طرف سے بھی ٹوئٹر پر رمضان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک تہنیتی پیغام جاری کیا ہے جس میں رمضان کے لیے ٹوئٹر کا نیا ہیش ٹیگ ایموجی متعارف کرایا گیا ہے۔

رمضان کےحوالے سے صارفین کی مدد کے لیے شامل کیا جانے والا نیا رجحان مسجد اور ہلال پر مبنی ایموجی ہے جو عالمی سطح پر دستیاب ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق رمضان کے اس نئے ہیش ٹیگ ایموجی کے ساتھ ٹوئٹر کےصارفین رمضان کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ نیک خواہشات اور اپنےخیالات کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ پچھلے سال رمضان المبارک کے بارے میں 4.8 ارب مرتبہ ٹوئٹس کی گئیں اور اس ماہ رمضان کے دوران بھی ٹوئٹر کے صارفین کی طرف سے #Ramadan ٹوئٹر کا مقبول رجحان ہے۔

ٹوئٹر کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک ویڈیو ٹویٹ کے مطابق، رمضان کے دوران ہیش ٹیگ #Ramadan اور مندرجہ ذیل ہیش ٹیگز #Ramazan ، #Ramadhan اور عربی رسم الخط میں# رمضان, # رمضان_ مبارک، #رمضان_ الکریم ٹویٹس میں شامل کرنے پر رمضان کے لیے ٹوئٹر کا نیا ایموجی ظاہر ہوگا۔

سوشل میڈیا کے صارفین جب ان میں سے کسی بھی ہیش ٹیگ کو اپنی ٹوئٹس میں استعمال کریں گے، تو وہ ہلال یا چاند کی ابتدائی شکل والا نیا ایموجی دیکھیں گے۔

رمضان سے متعلق خبریں اور خیالات بھی اس نئے رجحان سازی کا حصہ ہیں، یہ رجحان مشرق وسطی اور جنوب مشرقی ایشیا تک محدود نہیں ہے بلکہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے لیے بھی ان کی زبان کے ساتھ نیا رجحان ایموجی کے ساتھ ظاہر ہوگا۔

XS
SM
MD
LG