رسائی کے لنکس

افغانستان کرکٹ ٹیم میں اہم تبدیلیاں، راشد خان نئے کپتان مقرر


نوجوان اسپنر راشد خان کو ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20 کی کپتانی سونپ دی گئی ہے جب کہ نائب کپتان اصغر افغان کو بنایا گیا ہے۔

افغانستان کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھر ٹیم میں کچھ اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

ان تبدیلیوں میں سب سے اہم کیپٹن شپ کی تبدیلی ہے۔ نوجوان اسپنر راشد خان کو ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20 کی کپتانی سونپ دی گئی ہے جب کہ نائب کپتان اصغر افغان کو بنایا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر دولت خان احمد زئی اور سی ای او اسد اللہ خان کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ اے سی بی کے سابق میڈیا منیجر لطف اللہ استانی زئی نئے سی ای او ہوں گے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے کچھ ہی دن پہلے گلبدین نائب کو کپتان بنایا تھا۔ اب ورلڈ کپ میں ٹیم کی طرف سے کسی بھی میچ میں کامیابی نہ ملنے کے بعد یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آئی سی سی کی ایک ٹوئٹ میں بھی اس تبدیلی کی اطلاع دی گئی ہے۔

راشد خان پہلے سے ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہیں جب کہ اب انہیں ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا بھی کپتان بنا دیا گیا ہے۔ جب کہ بورڈ نے رواں سال اپریل میں گلبدین نائب کو ون ڈے اور ٹیسٹ کے لیے رحمت شاہ کو کیٹین شپ سونپی تھی۔

افغانستان کو ستمبر میں بنگلہ دیش کے خلا ف ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے اور اس کی کپتانی راشد خان کریں گے ۔ اس کے بعد اسے بنگلہ دیش اور زمبابوے کے ساتھ سہ فریقی سیریز بھی کھیلنا ہے۔

بعد میں افغان ٹیم بھارت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی 20،تین ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

XS
SM
MD
LG