رسائی کے لنکس

دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ: 'انتہا پسندی کا زور ٹوٹا ہے، لیکن اس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے'  


نیو یارک محکمہ پولیس کا انسداد دہشت گردی یونٹ (فائل فوٹو)
نیو یارک محکمہ پولیس کا انسداد دہشت گردی یونٹ (فائل فوٹو)

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کے روز دہشت گردی سے متعلق 2020ء کی سالانہ عالمی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ رپورٹ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ دولت اسلامیہ کی سرگرمیوں کا زور ضرور ٹوٹا ہے، لیکن اس کا دہشت گرد نیٹ ورک اور القاعدہ کے دھڑے خاص طور پر افریقہ میں پھیل چکے ہیں۔

دوسری جانب، انھیں شکست دینے کے لیے عالمی اتحاد دنیا کے نئے خطوں میں بھی انسداد دہشت گردی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

انھوں نے کہا کہ شدت پسندی اور انتہا پسندی بڑھ رہی ہے، اس سلسلے میں انھوں نے سفید فام نسل پرستی کی بڑھتی ہوئی گروہی سوچ کا ذکر کیا، جسے پہلی بار محکمہ خارجہ کی اس رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

بلنکن نے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں متعلقہ ملکوں کی رپورٹوں میں گزشتہ سال انسداد دہشت گردی کے لیے کی گئی کارروائیوں اور اصل صورت حال کا ایک تفصیلی اور واضح خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی کی کوششیں مستعدی سے جاری ہیں، جس ضمن میں مخصوص دہشت گرد تنظیموں اور دھڑوں سے درپیش خدشات کی نشاندہی ہوتی ہے، ساتھ ہی بین الاقوامی تعاون اور رابطے کی ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے داعش اور القاعدہ کے دھڑوں کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے کئی ملکوں میں حزب اللہ جیسی دہشت گرد تنظیمیں اپنے پنجے گاڑ رہی ہیں۔ کچھ علاقوں میں دہشت گردی نسلی یا گروہی شکل میں موجود ہے، یا نیا روپ اختیار کر رہی ہے، جو پرتشدد انتہا پسندی کے زمرے میں آتا ہے، اور تیزی سے زور پکڑ رہا ہے۔

پاکستان: کیا نیشنل ایکشن پلان کے بعد انتہا پسندی میں کمی ہوئی؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:07:37 0:00

انھوں نے کہا کہ 2020ء کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی اور اس سے وابستہ انسداد کی کوششوں کا محور کسی قدر بدلا ضرور ہے، لیکن مختلف سمت میں اس کا پھیلاؤ ایک سنگین مسئلہ ہے، جس پر دھیان مبذول کیا جا رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سال 2019ء کے مقابلے میں سال 2020ء میں دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں کے اعتبار سے تقریباً 10 فی صد اضافہ ہوا۔

بقول ،ان کے امریکہ نے انسداد دہشت گردی سے متعلق پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے، جس میں دہشت گردی کے عالمی منظرنامے پر گہری نظر جاری رکھنا شامل ہے۔

کنٹری رپورٹس میں انفرادی طور پر مخصوص ملکوں میں دہشت گردی کے واقعات اور ان سے نبر دآزما ہونے کے بارے میں تفصیل پیش کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG