رسائی کے لنکس

امریکی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک فلسطینی نژاد امریکی مقامی عدالت کے چیف جج مقرر


فلسطینی نژاد امریکی، عبدالماجد عبدالہادی نے منگل کے روز نیوجرسی کے پیٹرسن شہر کے چیف جج کا عہدہ سنبھالا۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق وہ اس اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے والے پہلے فلسطینی نژاد امریکی ہیں۔

عبدالہادی کا تعلق رملہ کے دیر دبوان سے ہے جو رملہ کے مشرق میں مغربی کنارے کے علاقے میں واقع ہے۔

وہ کئی سالوں سے پبلک پراسیکوٹر اور پانج برس تک سٹی جج رہ چکے ہیں۔ اس کے بعد انھیں پیٹرسن کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

اپنے فیس بک پر پیٹرسن کے میئر، آندرے سیوگ نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ عبدالہادی پہلے فلسطینی امریکی ہیں جن کا امریکہ میں چیف جج کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ یہ ’’ایک تاریخی کامیابی‘‘ کے مترادف ہے۔

XS
SM
MD
LG