رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کٹوتی، مذاکرات کامیاب


فائل
فائل

امریکی حکومت نے کہا ہے کہ بجٹ میں خاصی کٹوتی لانے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مشن نے اتوار کے روز بتایا کہ سال 2018-2019ء کے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کٹوتی کی جائے گی۔

مشن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انتظامیہ اور سہارا دینے والے کاموں میں بھی کمی کی جائے گی۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بجٹ کی مکمل مالیت واضح نہیں، یا یہ کہ امریکہ کی جانب سے مالی معاونت میں کی جانے والی کمی کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب، نکی ہیلی نے کہا ہے کہ تنظیم کی ’’بیکار کارکردگی اور فضول خرچی‘‘ سے سبھی واقف ہیں، اور وہ نہیں چاہیں گی کہ ’’امریکی عوام کی فراخ دلی کا ناجائز فائدہ اٹھایا جائے‘‘۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ مشن کو اس بات کی خوشی ہے کہ بجٹ کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں، کوشش یہ کی جاتی رہے گی کہ ’’اقوام متحدہ کی کارکردگی میں اضافے کے طریقہٴ کار پر نگاہ رکھی جائے، ساتھ ہی اپنے مفادات کا تحفظ کیا جائے‘‘۔

XS
SM
MD
LG