رسائی کے لنکس

مثالی سماجی کارکن، عبدالستار ایدھی چل بسے


ایدھی کے بیٹے، فیصل ایدھی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔ اُنھوں نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ ہفتے کے روز نیشنل اسٹیڈیم، گلشن اقبال میں، ڈیڑھ بجے سہ پہر ادا کی جائے گی اور ایدھی ولیج میں تدفین ہوگی

پاکستان کے مایہ ناز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی انتقال کرگئے۔عبدالستار ایدھی کے بڑے صاحبزادے فیصل ایدھی نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

انہیں جمعہ کی شام طبیعت انتہائی خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

عبدالستار ایدھی شوگر، گردوں اور ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔

انہیں ’سندھ انسٹی ٹیوٹ اور یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن‘ میں آج صبح ہی ڈائلیسز کرانے کی غرض سے ’ایس آئی یو ٹی‘ میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا جس کے سبب انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

عبدالستار ایدھی کی تدفین ایدھی ولیجنامی قبرستان میں کی جائے گی۔ یہ قبرستان ایدھی ٹرسٹ کے زیر انتظام ہے۔

فیصل ایدھی نے جمعہ کی شام میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ مرحوم نے 25 سال پہلے ایدھی ولیج میں اپنے لئے خود قبر تیار کی تھی۔ ان کی وصیت کے مطابق انہیں اسی قبر میں اور انہی کپڑوں میں سپرد خاک کیا جائے گا جس میں ان کا انتقال ہوا۔

مرحوم کی نماز جنازہ ہفتے کے روز نیشنل اسٹیڈیم، گلشن اقبال میں، ڈیڑھ بجے سہ پہر ادا کی جائے گی اور ایدھی ولیج میں تدفین ہوگی۔

وڈیو رپورٹ ملاحظہ کیجیئے:

کراچی: کافی عرصے کی علالت کے بعد ایدھی چل بسے
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:30 0:00

XS
SM
MD
LG