رسائی کے لنکس

آئی سی سی کی دھونی کے گلوز سے فوجی نشان ہٹانے کی ہدایت


بھارتی کرکٹر دھونی کے گلوز پر فوجی نشان دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی کرکٹر دھونی کے گلوز پر فوجی نشان دیکھا جا سکتا ہے۔

بلیدان بیچ اسپیشل فورسز کی مخصوص علامت ہے جو پیرا شوٹ رجمنٹ کا حصہ ہے اور صرف پیراملٹری کمانڈوز کو یہ بیج پہننے کی اجازت ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کے گلوز پر ثبت فوجی علامتی نشان کو ہٹوائے۔

ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے جو گلوز پہنے تھے اُن پر انڈیا پیرا اسپیشل فورسز کا علامتی نشان پرنٹ تھا۔

جنرل منیجر اسٹرٹیجک کمیونی کیشنز آئی سی سی، کلیئر فرلونگ کا کہنا ہے کہ ’بلیدان بیچ‘ یا فوج کے علامتی نشان کی اُس وقت نشاندہی ہوئی جب جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران 40 ویں اوور میں ایم ایس دھونی نے یوزویندر چہل کی گیند پر اینڈائل فلکوایو کو اسٹمپ کیا جو ری پلے کی شکل میں بار بارٹیلی وژن پر نشر ہوا۔

بلیدان بیچ اسپیشل فورسز کی مخصوص علامت ہے جو پیرا شوٹ رجمنٹ کا حصہ ہے اور صرف پیراملٹری کمانڈوز کو ہی یہ بیج پہننے کی اجازت ہے۔

مہندرا سنگھ دھونی کو 2011ء میں پیراشوٹ رجمنٹ میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی رینک دیا گیا تھا جب کہ 2015ء میں پیرا بریگیڈ کے تحت ان کی ٹریننگ بھی ہوئی تھی۔

کھیل میں استعمال ہونے والی اشیاء اور کپڑوں سے متعلق آئی سی سی کے قواعد و ضوابط اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ انٹرنیشنل میچز کے دوران سیاسی، مذہبی اور نسلی امتیاز پر مبنی پیغامات کا اظہار کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG