رسائی کے لنکس

بیرون ملک جا کر کام کرنے والے پاکستانیوں کے لیے ’نائکوپ‘ کی شرط ختم


فائل

حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک جا کر کام کرنے والے پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی او پی) دکھانے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی کے مطابق، یہ فیصلہ وزیر اعظم کے مشیر خصوصی، ذوالفقار عباس بخاری کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس سفارش کی منظوری دے دی ہے۔

ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ ’’وزارت نے یہ اقدام وزیر اعظم کے 100 دِن کے اصلاحی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کیا ہے، تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں اور اُن کے بچوں کو لاحق مسائل کا فوری حل تلاش کیا جائے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وزارت کے لیے مقرر کردہ اہداف پورے کر لیے جائیں گے۔‘‘

اس سے قبل، حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کئی ایک نئے اقدام کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ بیرون ملک پاکستانی اپنی ترسیلات باضابطہ بینکوں کے ذریعے پاکستان بھیجیں، ایک نئے خصوصی پیکیج کا آغاز کیا جائے گا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG