رسائی کے لنکس

بھارت: ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کا ایک ٹائر اس وقت پھٹ گیا جب یہ تیز رفتاری سے آگرہ کی طرف جا رہی تھی جس کے بعد یہ ایک حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

بھارت میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ بھارتی نژاد آسٹریلوی خاندان کو یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ نئی دہلی سے آگرہ کی طرف سفر کر رہے تھے۔

اس خاندان کے افراد بھارت میں چھٹیاں گزارنے کے لیے آئے ہوئے تھے اور انہیں یہ حادثہ یمنا شاہراہ پر پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ان کی گاڑی کا ایک ٹائر اس وقت پھٹ گیا جب یہ تیز رفتاری سے آگرہ کی طرف جا رہی تھی جس کے بعد یہ ایک حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں سات افراد سوار تھے جن میں سے چار خواتین تھیں جو موقع پر ہلاک ہو گئیں جبکہ تین مردوں کو تشویشناک حالت میں متھرا قصبے کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا جن میں سے ایک شخص بعد میں دم توڑ گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 45 سالہ خاتون انامیکا دتہ اس کی دو بیٹیاں 12 سالہ نیتیکا اور 15 سالہ پیپسا اور انامیکا کی 25 سالہ بہن موقع پر ہلاک ہو گئیں جبکہ انامیکا کا 20 سالہ بیٹا تریوی جائے زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔

اس حادثے میں زندہ بچ جانے والوں میں انامیکا کا شوہر روپیندر دتہ اور ان کے والد، این کے پالی والم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارت میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ ٹریفک حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں جس کی وجہ تیز رفتاری، گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال کا نہ ہونا اور سڑکوں کی خراب حالت بتائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG