رسائی کے لنکس

logo-print

کیلی فورنیا: رابرٹ کینیڈی کا قاتل چھرے کے وار میں زخمی


سرہان سرہان (فائل)

کیلی فورنیا کی جیل میں ایک قیدی نے رابرٹ ایف کینیڈی پر گولی چلانے والے مجرم کو چُھرا گھونپ کر زخمی کر دیا۔

قانون نافذ کرنے والے اور قیدخانے کے اہلکاروں نے ذرائع ابلاغ کو زخمی ہونے والے کی شناخت سرہان سرہان کے نام سے کی ہے، جو 50 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہے، جسں نے 1968ء میں کینیڈی پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔

ایک بیان میں کیلی فورنیا کے محکمہ اصلاح و بحالی نے سان ڈائگو کے قریب واقع ’رچرڈ جے ڈونووان کریکشنل فیسلٹی‘ میں حملہ کرنے والے قیدی کا نام نہیں بتایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اہلکاروں نے فوری اقدام کیا اور وہ چُھرے کے وار میں زخمی ہونے والے قیدی تک پہنچ گئے۔ طبی امداد کے لیے انھیں باہر کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ صحتیاب ہو رہا ہے‘‘۔

اصلاح سے وابستہ حکام نے بتایا ہے کہ سرہان پر حملہ کرنے والے شخص کو شناخت کر لیا گیا ہے۔ اسے جیل کے باقی قیدیوں سے الگ رکھا جا رہا ہے۔

پچہتر سال کے سرہان نے لاس انجلیس کے ایمبیسیڈر ہوٹل کے باورچی خانے میں کینیڈی کو گولی ماری تھی، جس سے کچھ ہی دیر قبل سیاست دان نے کیلی فورنیا ڈیموکریٹک صدارتی پرائمری میں فتح کا اعلان کیا تھا۔ کینیڈی دوسرے ہی روز ہلاک ہوگئے تھے۔

فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی روزی گریئر، اولمپک چمپین رفار جانسن اور دیگر نے سرہان کو موقعے ہی پر پکڑ لیا تھا۔

قتل کے الزام پر سرہان کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن بعد ازاں اِسے عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG