رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش روس سے ایک ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدے گا


روس بنگلادیش کو ملک کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کےلیے 50کروڑ ڈالر کی اضافی امداد بھی فراہم کرے گا، جو دارلحکومت ڈھاکہ سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع روپور کے مقام پر تعمیر کیا جا رہا ہے

روس نے بنگلادیش کے لیے ایک بلین ڈالر قرضے کی منظوری دی ہے، جس سے روسی ساختہ ہتھیار خریدے جائیں گے۔

اِس معاہدے پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور بنگلا دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کے درمیان ماسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران دستخط کیے گئے۔

ہتھیاروں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

تاہم، رپورٹس کے مطابق نئے معاہدے میں ائیر کنٹرول سسٹم، ہیلی کاپٹر اوربری فوج کے استعمال سے متعلق ہتھیار شامل ہیں۔


روس بنگلادیش کو ملک کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کےلیے 50کروڑ ڈالر کی اضافی امداد بھی فراہم کرے گا، جو دارلحکومت ڈھاکہ سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع روپور کے مقام پر تعمیر کیا جارہا ہے۔

روس نے اِس بات سےبھی اتفاق کیا ہے کہ تعمیر کا پہلہ مرحلہ مکمل ہونے پر مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
XS
SM
MD
LG