رسائی کے لنکس

روس: بس میں بم دھماکے سے چھ ہلاک


اطلاعات کے مطابق بس میں لگ بھگ 40 افراد سوار تھے لیکن حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

روس کے جنوبی شہر وولگو گراد میں پیر کو ایک مسافر بس میں بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق بس میں لگ بھگ 40 افراد سوار تھے لیکن حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

خبررساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق حکام کو شبہ ہے کہ یہ کارروائی خاتون خودکش بمبار کی ہو سکتی ہے تاہم حتمی طور پر اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم روس کے جس میں حصے میں یہ دھماکا ہوا وہاں زیادہ تر مسلمان آبادی ہے اور اس سے قبل بھی اس خطے میں مہلک حملے ہو چکے ہیں۔

2011ء میں ماسکو کے ہوائی اڈے اور 2010ء میں ماسکو کے ’سب وے‘ پر خودکش حملوں کی ذمہ دار انھی علاقوں میں سرگرم شدت پسند قبول کر چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG