رسائی کے لنکس

روس: جاسوسی کے الزام میں امریکی سفارت کار گرفتار


ماسکو میں قائم امریکی سفارت خانے کی عمارت
ماسکو میں قائم امریکی سفارت خانے کی عمارت

روس میں حکام نے جاسوسی کے الزام میں ایک امریکی سفارت کار کو حراست میں لینے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔

روس میں حکام نے جاسوسی کے الزام میں ایک امریکی سفارت کار کو حراست میں لینے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔

روس کی 'فیڈرل سیکیورٹی سروس' نے بتایا ہے کہ ریان فوگل نامی امریکی سفارت کار پر ایک روسی انٹیلی جنس افسر کو 'سی آئی اے' کے لیے کام کرنے پر اکسانے کا الزام ہے۔

سیکیورٹی ایجنسی کے حکام کے مطابق امریکی سفارت کار کو منگل کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ بھیس بدل کر مخصوص تیکنیکی آلات، بھاری رقم اور تحریری ہدایات کے ساتھ اس روسی اہلکار سے ملنے جارہا تھا۔

ایجنسی کے مطابق ملزم سفارتی اہلکار ماسکو کے امریکی سفارت خانے کے سیاسی شعبے میں تھرڈ سیکریٹری ہے اور امریکی خفیہ ایجنسی 'سی آئی اے' کے لیے بھی کام کرتا ہے۔

روسی خبر رساں اداروں کے مطابق ریان فوگل کو "رنگے ہاتھوں" گرفتار کیا گیا ہے جب کہ سرکاری ٹی وی نے امریکی سفارت کار کی بعض تصاویر بھی نشر کی ہیں جن میں انہیں روسی سیکیورٹی ادارے کے دفتر میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واقعے کے بعد روس کی وزارتِ خارجہ نے ماسکو میں تعینات امریکی سفیر مائیکل مک فال کو طلب کرکے ان سے اس واقعے پر وضاحت طلب کی ہے۔

واقعے کے بعد روسی حکومت نے امریکی سفارتی اہلکار کو "ناپسندیدہ شخص" قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا ہے۔
XS
SM
MD
LG