رسائی کے لنکس

روس میں 8.2 شدت کا زلزلہ


ملک کے مشرقی صوبے میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد کم شدت کی سونامی کی ’وارننگ‘ جاری کی گئی تھی

روس کے مشرق بعید کے علاقے میں شدید زلزلہ آنے کی اطلاعات ہیں، جس کے جھٹکے ماسکو تک محسوس کیے گئے، جب کہ زلزلے کا مرکز وہاں سے7000 کلو میٹر دور بتایا جاتا ہے۔

تاہم، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


روسی اکادمی برائے سائنس کے زلزلے پیما مرکز کی ترجمان، مارینہ کولو مسٹ نے ایسو سی ایٹڈ پریس (اے پی) کو بتایا کہ زلزلے کا مرکز اوخوٹسک دریا کے مشرقی روسی اور جنوب جاپانی ساحل میں واقع تھا، جو قریبی دیہات سے 130 کلو میٹر دور تھا۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلہ کی شدت رچر سکیل پر 8 عشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔


تاہم، ارضیاتی تحقیق سے متعلق امریکی ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 8 اعشاریہ 3 تھی، جبکہ اس کا مرکز کوریل کامچتکا آرک تھا جو دنیا میں شدید زلزلوں کا علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

روس کے مشرقی علاقے میں قائم ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے والے اداروں نے ساخالن اور کرلی جزیرہ میں سونامی کے خطرہ کا انتباہ جاری کیا تھا، جسے فوری طور پر ہی واپس لے لیا گیا۔

کولومیسٹ کا کہنا ہے کہ زلزلہ 600 کلومیٹر دور سمندر کی گہرائی میں واقع تھا، جس کے جھٹکے دور دور تک محسوس کیے گئے۔

آفات سے نمٹنے سے متعلق وزارت کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

روسی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اخوٹسک سمندر کے قریبی علاقوں کے رہائشیوں نے زلزلہ کے جھٹکے 5 منٹ تک محسوس کیے ۔ علاقہ مکین اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، جبکہ اسکولوں کو بچوں سے خالی کروا لیا گیا۔

زلزلے کے پہلے جھٹکوں کے فوراً بعد ہی ماسکو میں لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
ماسکو میں زلزلہ آنا غیر معمولی بات ہے۔ آخری بار یہاں زلزلہ کے جھٹکے 1977 ءمیں محسوس کیے گئے تھے۔

روسی محکمہ موسمیات نے اس بات کی تصدیق کی ہے، مگر ان کا کہنا ہے کہ انہیں ابتدا میں ماسکو میں آنے والے زلزلہ کی شدت کا اندازہ نہیں ہوا۔

روسی خبر رساں ادارے نے بھی عینی شاہدین کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے پورے سائبیریا میں محسوس کیے گئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG