رسائی کے لنکس

روس: طبی مرکز میں آتشزدگی سے نو افراد ہلاک


روس میں حکام نے بتایا ہے کہ پیر کے روز ایک طبی مرکز میں آتشزدگی سے نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری بیان کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تویر (Tver) کے علاقے میں واقع اس مرکز میں آگ اس وقت بھڑکی جب وہاں موجود ایک شخص نے خود سوزی کی کوشش کی۔ مرکز میں موجود تقریباً پانچ سو افراد کو با حفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس کمرے میں سب سے پہلے آگ بھڑکی وہاں سے تفتیش کاروں کو آتشگیر مائع کا ایک کنستر ملا ہے جس سے ان شکوک و شبہات کو تقویت ملتی ہے کہ آگ دانستہ طور پر لگائی گئی۔

XS
SM
MD
LG