رسائی کے لنکس

logo-print

صدر پوٹن جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے


فائل فوٹو

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں باضابطہ بحث کا آغاز 19 ستمبر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد ہو گا۔

روس کے خبر رساں ادارے نے صدر کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر ولادیمر پوٹن رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو کہ اقوام متحدہ کے ناقد رہے ہیں وہ عالمی تنظیم میں اصلاحات سے متعلق عالمی حمایت کے حصول کی کوشش کریں گے۔

اس بارے میں وہ 18 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک تقریب کی میزبانی کریں گے۔

جب کہ اس کے ایک روز بعد وہ 193 رکن ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

روس کے سرکاری خبر رساں ادارے تاس نے روسی صدر کے ترجمان کے حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صدر پوٹن کی شرکت کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں باضابطہ بحث کا آغاز 19 ستمبر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد ہو گا۔

روس کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے اور وہ 21 ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG