رسائی کے لنکس

ماسکو: 'سی آئی اے' کی بروقت اطلاع، سینٹ پیٹرزبرگ دہشت گردی سے محفوظ رہا


فائل
فائل

روس نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی جانب سے روسی حکام کو فراہم کردہ اطلاعات کے باعث سینٹ پیٹرزبرگ داعش کے بم حملوں کا ہدف بننے سے محفوظ رہا۔

کریملن نے کہا ہےکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرکے 'سی آئی اے' کی جانب سے اطلاع کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا، جس ٹیلی فون کال کی وائٹ ہائوس نے تصدیق کی ہے۔

وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ ''امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاع کی بنیاد پر روسی حکام حملے سے پہلے ہی دہشت گردوں کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے، بصورت دیگر حملے کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں واقع ہوتیں''۔

وائٹ ہائوس نے بتایا کہ ''روس کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا، دہشت گرد حملہ آور پکڑے گئے جو اس وقت قید میں بند ہیں''۔

روس نے کہا ہے کہ فراہم کی گئی اہم خفیہ معلومات کی بنیاد پر اُس کی فیڈرل سکیورٹی سروس گذشتہ ہفتے سات مشتبہ افراد کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی؛ جو ہفتے کے روز خودکش بم حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اُن کا ہدف روس کے دوسرے بڑے شہر میں دوسری صدی عیسوی کے کازن دور کا کلیسا گھر اور دوسرے روسی مقامات تھے۔ مزید تین افراد کو اتوار کے روز پکڑ لیا گیا، جن کے لیے حکام کا کہنا ہے کہ اُن کا حملے کے منصوبے سے تعلق ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بڑی مقدار میں دیسی ساختہ بم تشکیل دینے میں کام آنے والا آتشیں مواد، خودکار رائفلیں، اسلحہ اور شدت پسند لٹریچر برآمد کر لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG