رسائی کے لنکس

روس نے خبروں کے نو امریکی اداروں کو ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دے دیا


فائل
فائل

خبروں کے اِن اداروں کے لیے ضروری ہوگا کہ روسیوں کو فراہم کی جانے والی خبروں کو شائع یا نشر کرتے وقت اپنی پہچان ’’غیر ملکی ایجنٹ‘‘ کے طور پر کرائی جائے

روس کی وزارتِ انصاف نے امریکی حکومت کے فنڈ سے چلنے والے نو میڈیا اداروں کو، جن میں ’وائس آف امریکہ‘ بھی شامل ہے، ’’غیر ملکی ایجنٹ‘‘ قرار دیا ہے، جس اقدام کے نتیجے میں اِن اداروں کی جانب سے روس سے خبروں کی ترسیل کا عمل پیچیدگی کا شکار ہو جائے گا۔

وزارت نے’ ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی‘، اور اِس سے منسلک سات اداروں کو بھی اِسی فہرست میں شامل کیا ہے، جس سے قبل گذشتہ ماہ انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ یہ ادارے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

روس کی جانب سے اس نئی بندش کے بعد، خبروں کے یہ امریکی ادارے اس بات کے پابند ہوں گے کہ 2012ء کے قانون کے تحت غیر سرکاری تنظیموں کو میسر آنے والی غیر ملکی رقوم کی فراہمی کے ضابطوں کو پیشِ نظر رکھا جائے۔

خبروں کے اِن اداروں کے لیے ضروری ہوگا کہ روسیوں کو فراہم کی جانے والی خبروں کو شائع یا نشر کرتے وقت اپنی پہچان ’’غیر ملکی ایجنٹ‘‘ کے طور پر کرائی جائے۔

اب اُنھیں فنڈ وصول کرنے اور اپنے مقاصد بیان کرنے کے حوالے سے باقاعدہ رپورٹیں پیش کرنی ہوں گی، آیا وہ یہ پیسے کیسے خرچ کریں گے اور اُن کے منتظمین کون ہیں۔

روس کی جانب سے منگل کے روز کا یہ اقدام گذشتہ ماہ امریکہ کی طرف سے روسی فنڈ پر چلنے والے ادارے ’آر ٹی‘ کے امریکہ میں قائم ذیلی ادارے کے لیے ’فارین ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ‘ کے تحت تفصیل درج کرائے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے، جسے سابقہ دور میں ’رشیا ٹوڈے‘ کہا جاتا تھا؛ جو ’ایف اے آر اے‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

اِس شق کی رو سے وہ افراد جو غیر ملکی حکومتوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں، اُنھیں کھلے عام اپنی وابستگی ظاہر کرنی ہوگی۔

XS
SM
MD
LG