رسائی کے لنکس

کیوبا کے ساتھ 'سرد جنگ' کے بیانیے کا استعمال، روس کی امریکہ پر تنقید


روس کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ ''ہمیں سرد جنگ کے بھولے ہوئے بیانئے کی جانب لے جا رہے ہیں''

روسی وزارتِ خارجہ نے کیوبا کے ساتھ مخاصمت میں کمی کے اقدام کو منجمد کرنے کے فیصلے اور کیربئن جزیروں کے سربراہان کے بارے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سخت الفاظ کے استعمال پر تنقید کی ہے۔

روس نے کہا ہے کہ ٹرمپ کیوبا کے خلاف 'سرد جنگ' کے بیانئے کا استعمال کر رہے ہیں۔

روس کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ ''ہمیں سرد جنگ کے بھولے ہوئے بیانئے کی جانب لے جا رہے ہیں''۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ''یہ کہنا کہ کیوبا کے خلاف وسیع پیمانے پر بیان بازی کی ضرورت ہے؛ اِس سے محض ندامت پر مبنی نتائج برآمد ہوں گے''۔

باوجود اس بات کے کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کا وعدہ کیا گیا تھا، دونوں ملکوں کے مابین بیرونی پالیسی کے تعاون میں کوئی خاص پیش رفت نظر نہیں آتی۔ گذشتہ ہفتے، امریکی سینیٹ نے روس کے خلاف نئی تعزیرات کا بِل اکثریتِ رائے سے منظور کیا ہے۔


روس کے کیوبا کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور مارچ میں ایک عشرے کے بعد روس نے کیوبا کے ساتھ تیل کی فراہمی سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

XS
SM
MD
LG