رسائی کے لنکس

امریکہ نےروسی کوہ قاف کے خود ساختہ امیرکو دہشت گرد قرار دے دیا


امریکی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن نے ایک چیچن باغی کو دہشت گرد قرار دیا ہے جو روس کےشمالی کاکیشیا ئی علاقے میں اسلامی ریاست قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

ڈوکو عمراؤف نے روس پر متعدد خونزیز حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، بشمول مارچ کے مہینے میں ماسکو کے سب وے پر کیے گئے حملے میں جِس میں 40افراد ہلاک ہوئے۔

امریکی محکمہٴ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قرار دیے جانے سے عمرؤف کو رقوم کی فراہمی اور دیگر امداد روکے جانے میں مدد ملے گی، کیونکہ کسی طورپر اُن کی مدد کے اقدام کو دہشت گردی شمار کیا جائے گا۔

محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ عمرؤف کی تشدد کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت کو ختم کرنے کے عزم پر قائم ہے، اور یہ کہ روس میں دہشت گردی کی مذمت کے معاملے پر، امریکہ روس کے ساتھ یکجہتی کے مؤقف پر کاربند ہے۔

عمرؤف، زیادہ سخت گیر تحریک قائم کرنے کی غرض سے، دوسرے دھڑوں سے علیحدہ ہوئے جو چیچنیا کو آزادی دلانے کے لیے لڑ رہے ہیں، اور اُنھوں نے، امریکی محکمہٴ خارجہ کے بقول، قفقاز کی اسلامی امارت بنالی ہے۔

XS
SM
MD
LG