رسائی کے لنکس

ایٹمی ہتھیاروں کی تخفیف کا معاہدہ: ہلری کلنٹن ماسکو پہنچ گئیں


امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن دونوں عالمی طاقتوں کی طرف سے ایٹمی اسلحے میں تخفیف کے معاہدے پر روسی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے لیے روس کے دورے پر پہنچ گئی ہیں۔

کلنٹن جمعرات کی صبح ماسکو پہنچیں۔ وہ بعد میں روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گی۔ جمعے کے روز ان کی ملاقات روسی صدر دمتری میدویدیف سے ہو گی۔

روس اور امریکی حکام 1991ء میں کیے جانے والے START نامی ایٹمی اسلحے میں تخفیف کے معاہدے کی جگہ ایک اور معاہدے پر گفت و شنید کے لیے ایک سال سے کوششیں کر رہے ہیں۔ START گذشتہ دسمبر میں زائد المعیاد ہو گیا تھا۔

امریکی صدر براک اوباما اور روسی صدر دمتری میدویدیف گذشتہ برس اس بات پر رضامند ہو گئے تھے کہ ایک نئے معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے ایٹمی اسلحے کے ذخیروں میں کمی لائی جائے۔

روسی وزیرِ خارجہ لاورف نے کہا ہے کہ ابتدائی معاہدے کے لیے صرف تکنیکی تفصیلات طے کرنا باقی ہیں۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ معاہدہ اوائل اپریل میں حتمی شکل اختیار کر لے گا۔

XS
SM
MD
LG