رسائی کے لنکس

امریکی خاندان روسی بچوں کو گود نہیں لے سکیں گے


روس کے صدر ولادی میرپوٹن ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران۔ 20 دسمبر 2012
روس کے صدر ولادی میرپوٹن ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران۔ 20 دسمبر 2012

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے ایوان زیریں میں کی جانے والی اس نئی قانون سازی کوموزوں اور مناسب قرار دیا۔

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے اس مجوزہ قانون کی حمایت کی ہے جس کے تحت امریکی خاندان روسی بچوں کو گود نہیں لے سکیں گے۔

جمعرات کو ماسکو میں ایک نیوزکانفرنس کے دوران مسٹر پوٹن نے تسلیم کیا کہ ایوان زیریں یعنی ڈوما کی جانب سے منظور کیا جانے والا یہ قانونی مسودہ اس نئے امریکی قانون کا جذباتی ردعمل ہے جس کے ذریعے ان روسی عہدے داروں پر پابندیاں عائد کی جاسکیں گی جن پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شبہ ہوگا۔

لیکن انہوں نے ایوان زیریں میں کی جانے والی قانون سازی کوموزوں اور مناسب قرار دیا۔

روس نے اپنے نئے قانون کو ایک روسی بچے ڈیما یاکوولف سے منسوب کیا ہے جو 2008 میں اس وقت ہلاک ہوگیا تھا جب اسے گود میں لینے والا امریکی خاندان سخت گرم موسم میں اسے اپنی گاڑی میں بند کرکے کئی گھنٹوں کے لیے غائب ہوگیاتھا۔

مسٹر پوٹن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ امریکی عدالتیں ، روسی بچے کو گود میں لینے والے امریکی والدین کو سزا دینے میں ناکام ہوگئیں تھیں۔ اور یہ کہ امریکی ججوں نے روسی عہدے داروں کو ایک مبصر کے طورپر عدالتی سماعت میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔
XS
SM
MD
LG