رسائی کے لنکس

logo-print

سجل علی اور فیروز خان بھی فلمی ستاروں میں شامل


’زندگی کتنی حسیں ہے‘ کی کہانی دو محبت کرنے والوں زین احمد اور مائرہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محبت کو امر کرنے کے لئے شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں اور پھر گزرتے وقت کے ساتھ ان کا رشتہ بھی اتارچڑھاوٴ کا شکار ہو جاتا ہے

ٹی وی اسکرین کی مقبول جوڑی سجل علی اور فیروز خان اب بڑے پردے پر بھی اپنا جادو دکھانے کو تیار ہیں۔ سجل علی اور فیروز خان کے پرستار انہیں دیکھ سکیں گے انجم شہزاد کی آنے والی فلم ’زندگی کتنی حسیں ہے‘ میں۔۔ رومنس کرتے اور گانا گاتے۔

فلم سے جڑے قریبی افراد نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ’زندگی کتنی حسیں ہے‘ کی کہانی دو محبت کرنے والوں زین احمد اور مائرہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محبت کو امر کرنے کے لئے شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں اور پھر گزرتے وقت کے ساتھ ان کا رشتہ بھی اتارچڑھاوٴ کا شکار ہوجاتا ہے۔

سجل علی اور فیروز خان کے ساتھ ویٹرن اداکار شفقت چیمہ اور نیر اعجاز نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کئے ہیں۔

فلم ’زندگی کتنی حسیں ہے‘ کی کہانی عبدالخالق خان نے لکھی ہے جو اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے لئے سیریل ’کافر‘ لکھ چکے ہیں۔

تین دفعہ لکس اسٹائل ایوارڈ جیتنے والے فلم کے ڈائریکٹر انجم شہزاد کا کہنا ہے کہ ’زندگی کتنی حسیں ہے‘ 21ویں صدی کے رشتوں کی کہانی ہے جس میں کم عمری میں شادی کے نشیب و فراز کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے فلم کے ذریعے زندگی کی خوبصورتیوں کو لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

’زندگی کتنی حسیں ہے‘ 2016ء کے شروع میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ فلم رفیق احمد چوہدری کی آسٹریلیوی فلم کمپنی آر سی فلمز اور مسز فہمیدہ عبدل کی ’کنگ فشر‘ کی مشترکہ پیشکش ہے۔

XS
SM
MD
LG