رسائی کے لنکس

'منا بدنام ہوا' کی دھوم


فلم بین حلقے سلمان خان کی نئی فلم 'دبنگ 3' کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ان فلموں میں شامل ہے جو اس سال سب سے زیادہ گفتگو کا موضوع بنی ہیں۔

فلم کے ٹریلر اور اس کے ایک گانے 'منا بدنام ہوا' نے انتظار کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ 'منی بدنام ہوئی' کے بعد یہ بہت زیادہ مشہور ہونے والا گانا بن گیا ہے۔ شائقین اسے جلد از جلد سلور سکرین پر دیکھنے کے منظر ہیں۔

حال ہی میں اس گانے کے کچھ سٹل سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ہیں جس میں سلمان خان اور پربھودیو سیاہ لباس پر رنگدار جیکٹ پہنے تھرکتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ یہ گانا جو 'منی بدنام ہوئی' کے مقابلے میں بنایا گیا ہے، کیا اتنی توجہ اور مقبولیت حاصل کر پائے گا جو 'منی بدنام ہوئی' کے حصے میں آئی تھی۔

سلمان خان نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز سے اس گانے کا ٹیزر جاری کیا ہے جس کے بعد سے ان کے فین بہت کچھ پوچھ رہے ہیں اور بہت کچھ جاننا چاہتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 'منی بدنام ہوئی' کا گانا بھی سلمان خان پر پکچرائز ہوا تھا اور فلم تھی دبنگ۔ اس گانے اور سلمان سمیت دیگر اداکاروں کی پرفارمنس اتنی عمدہ تھی کہ دبنگ کے بعد دبنگ2 بنی اور اس نے بھی باکس آفس پر خوب بزنس کیا۔ ان دونوں فلموں کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے اب دبنگ 3 بنائی ہے۔ لیکن اس بار معاملہ نام سے آگے بڑھ کر اس کے ہٹ گانے 'منی بدنام ہوئی' تک چلا گیا ہے اور اس کے مقابلے میں 'منا بدنام ہوا' لایا گیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ بھی اپنے لیے اتنی ہی جگہ بنا پاتا ہے۔

دبنگ 3 کے ڈائریکٹر پربھودیو ہیں اور اداکاروں میں شامل ہیں سلمان خان، سوناکشی، سدیپ اور سائی منجرکر۔

توقع کی جا رہی ہے کہ 20 دسمبر سے تھیٹرز میں اس فلم کی نمائش شروع ہو جائے گی۔ دبنگ 3 میں سلمان خان چلبل پانڈے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG