رسائی کے لنکس

سلمان خان 75 سال کے آدمی کے روپ میں نظر آئیں گے؟


بتایا جاتا ہے کہ عید کی دعوت میں کبیر خان نے سلمان خان سے ایک اور فلم میں کام کرنے کی درخواست کی، جسے سلمان خان نے قبول کر لیا ہے

فواد الیاس

سلمان خان بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار ہیں۔ سلمان خان کی تازہ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ سامعین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عوام کی جانب سے اس فلم کا باکس آفس رسپانس اتنا پُرجوش نہیں رہا۔

ذرائع کے مطابق، سلمان خان ایک علیحدہ کردار ادا کرنے کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں جو اُن کی شخصیت سے مختلف کردار ہوگا۔

بتایا جاتا ہے کہ عید کی دعوت میں کبیر خان نے سلمان خان سے ایک اور فلم میں کام کرنے کی درخواست کی، جسے سلمان خان نے قبول کر لیا ہے۔

اس خبر کی سلمان خان یا کبیر خان نے تصدیق نہیں کی۔ لیکن، فلمی دنیا میں گردش کرتی ہوئی خبروں کے مطابق، اس فلم میں سلمان خان 75 سال کے آدمی کا کردار ادا کریں گے۔

فلمی دنیا کے مبصرین کے مطابق، عوام یقینی طور پر سلمان خان کو اس نئے کردار میں دیکھنے کے لیے بے تابی سے منتظر ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG