رسائی کے لنکس

آئی سی سی رینکنگ: ثنا میر بہترین خاتون بالر اور بہترین آل راؤنڈر


فائل
فائل

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر بہترین بالر ہی نہیں بلکہ ٹاپ فائیو بہترین آل راؤنڈر تسلیم کرلی گئی ہیں ،

آئی سی سی نے انہیں’ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ‘ میں بولنگ کے حوالے سے ٹاپ پوزیشن دی ہے جبکہ انہیں 5 بہترین آل راؤنڈرز میں ایک پوزیشن پر رکھا ہے۔

آئی سی سی کی جاری کر دہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا ٹاپ پوزیشن پر ہےجبکہ انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے، پاکستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور آئرلینڈ دسویں نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا کو 141 اور پاکستان کو 72 پوائنٹس ملے ہیں ۔ انفرادی طور پر 663 پوائنٹس کے ساتھ ثنا میر ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہیں ۔

ثنا ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔ دوسری پوزیشن آسٹریلیا کی میگان اور تیسری پوزیشن جنوبی افریقہ کی ایم کیپ نے حاصل کی ہے ۔

علاوہ ازیں ثنا ٹاپ پانچ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

آسٹریلیا کی ایلسے پیری پہلے، ویسٹ انڈیز کی سٹیفنی ٹیلر دوسرے، جنوبی افریقہ کی ڈی وین نیکرک تیسرے اور بھارت کی دیپتی شرما چوتھے نمبر پر ہیں۔

بیٹسمینوں میں پاکستان کی کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 20 بلے بازوں میں شامل نہیں ۔

XS
SM
MD
LG