رسائی کے لنکس

سعودی بلاگر کو 10 سال قید، کوڑوں کی سزا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جدہ کی ایک عدالت نے مقدمے کی دوبارہ سماعت کے بعد رؤف بداوی پر دس لاکھ سعودی ریال کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

سعودی عرب کی ایک عدالت نے انٹرنیٹ بلاگر کو مذہب سے متعلق مبینہ طور پر متنازع اُمور پر مباحثے کے الزام میں 10 سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزاء سنائی ہے۔

رؤف بداوی جو ’’فری سعودی لبرلز‘‘ نامی ویب سائیٹ چلاتے ہیں اُنھیں گزشتہ سال جولائی میں سات سال قید اور 600 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔

لیکن اپیل کورٹ نے فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ مقدمے چلانے کا حکم دیا تھا۔

جدہ کی ایک عدالت نے مقدمے کی دوبارہ سماعت کے بعد رؤف بداوی پر دس لاکھ سعودی ریال کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

مقدمے کے آغاز کے بعد ہی سے بداوی کی ویب سائیٹ بند کر دی گئی تھی۔

بداوی کے وکیل نے کہا کہ اُن کے موکل کو سنائی گئی سزا بہت سخت ہے جب کہ استغاثہ نے اس سے بھی سخت سزا کی استدعا کی تھی۔

بداوی کو جون 2012 میں سائبر کرائم اور اپنے والد کی نافرمانی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سعودی عرب میں والد کی نا فرمانی ایک جرم ہے۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق رؤف بداوی کی ویب سائیٹ پر ملک کے کئی سینیئر مذہبی شخصیات بشمول سعودی عرب کے مفتی اعظمٰ سے متعلق تنقیدی مضامین شامل تھے۔
XS
SM
MD
LG