رسائی کے لنکس

سعودی عرب: رہائشی عمارت میں آتشزدگی؛ 11 ہلاک، 200 زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہری دفاع کے حکام کے مطابق اتوار کی صبح مشرقی شہر خُبر میں ایک بڑی تیل کمپنی 'آرامکو' کے ملازمین کے زیر استعمال رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

سعودی عرب میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے کم ازکم 11 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

شہری دفاع کے حکام کے مطابق اتوار کی صبح مشرقی شہر خُبر میں ایک بڑی تیل کمپنی 'آرامکو' کے ملازمین کے زیر استعمال رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کئی منزلہ عمارت کے تہہ خانے میں لگی جس کی وجہ سے بہت سے لوگ عمارت میں پھنس کر رہ گئے۔

بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے میں متعدد غیر ملکی بھی شامل ہیں لیکن تاحال ان کی شہریت کے بارے میں تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

آرامکو نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمہ شہری دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ آتشزدگی سے عمارت میں شدید دھواں بھر جانے کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو دشواری کا سامنا ہے۔

سعودی عرب میں رہائشی عمارتوں میں اس سے قبل بھی آتشزدگی کے مہلک واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

رواں سال دارالحکومت ریاض میں پیش آنے والے ایک ایسے ہی واقعے میں پانچ پاکستانی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG